سیرت النبی آبجیکٹیو ٹیسٹ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی طالبہ سعدیہ عمران شیخ کو اول انعام۔
شولاپور : (اشفاق ساتکھیڑ) جماعت اسلامی ہند شولاپور کی جانب سے منعقد سیرت النبی آبجیکٹیو ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں تقریبا ۱۶۰۰ طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا جس میں شہر کے تمام اردو ہائی اسکول نے شرکت کی۔اس مقابلہ میں گروپ جماعت ہفتم میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی طالبہ سعدیہ عمران شیخ نے اول انعام حاصل کیا ہے۔
انعام میں ۲۰۰۰ روپے نقد، کتابیں، سند دی گئی۔اس کامیابی پر ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے خصوصی مبارکباد پیش کی اور صدر مدرس محترم اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے طالبہ کی رہنمائی فرمائی اور ان طلبہ کی تیاری میں اسکول کے تمام اساتذہ کرام محترمہ رضوانہ قاضی آپا، محترمہ رابعہ قاسم صاحب شیخ آپا، جناب عرفاں پٹھان سر، محترمہ امرین فراش آپا، محترمہ رخسانہ شلیدار اپا، محترمہ ثناء پروین وڈالے آپا نے اپنی خدمات پیش کی۔
اسکول کے تمام سرپرست و والدین نے اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
Comments
Post a Comment