ڈاکٹر سلیم خان ادارہء ادبِ اسلامی ہند کے قومی صدر منتخب، ڈاکٹر خالد مبشر کو جنرل سکریڑی بنایاگیا۔

 
 بیدر : 29/ دستمبر(نامہ نگار) ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کاایک انتخابی اجلاس کل بتاریخ کل 28/ستمبر کو دعوت نگر، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر، نئی دہلی میں واقع جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر کے کانفرنس ہال میں ڈاکٹر حسن رضا صدر ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کی زیرصدارت منعقد ہوا۔جناب عبدالقدیر ساحل ؔکے تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔افتتاحی کلمات ڈاکٹر حسن رضا نے پیش کئے۔ سابقہ اجلاس کے رودادکی خواندگی عمل میں آئی۔ دوسالہ سرگرمیوں کاجائزہ لیاگیا۔ بعدازاں ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کے مرکزی ذمہ داران کاانتخاب پر گفتگو ہوئی۔ بعدازاں ممبئی (سانتا کروز) سے تعلق رکھنے والے ملک گیر شہرت یافتہ کالم نگار، ناول نگار، اردو اورمراٹھی کے افسانہ نویس ڈاکٹر سلیم خان کوادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کا صدر منتخب کیاگیا۔ اللہ اکبر کے صداؤں کی گونج میں ڈاکٹر سلیم خان کو کرسیء صدارت پر براجمان کیاگیا۔ ناظم اعلیٰ یعنی جنرل سکریڑی کے لئے ڈاکٹر خالد مبشر (نئی دہلی) کاانتخاب عمل میں آیا۔ جب کہ مرکزی خازن کے لئے جناب حسنین سائر منتخب کئے گئے۔ تینوں ذمہ دارا ن کے انتخاب کے ساتھ ہی نئی مجلس عاملہ کی تشکیل عمل میں آگئی الحمد للہ۔ واضح رہے کہ یہ انتخاب بنیادی ارکان اور مجلس اعلیٰ کی جانب سے پایہ ء تکمیل کو پہنچا۔ انتخابی عمل اور اجلاس میں جناب انتظار نعیم، ڈاکٹر حسن رضا، پروفیسر عبدالحق، جناب حسنین سائر، ڈاکٹر سلیم خان، ڈاکٹر ضیاء الرحمن مدنی، ڈاکٹر محمد نعیم فلاحی، جناب عرفان وحید، ڈاکٹر خالد مبشر، جناب مصدق مبین، ڈاکٹر خالد سجاد، جناب سرفراز بزمی فلاحی، جناب انس نبیل، اورجناب عبدالقدیر ساحل شریک رہے۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔