بچوں کی صحیح تعلیم اور دینی ایمانی تربیت والدین کی اصل ذمہ داری ہے: مفتی ہارون ندوی۔ مدرسہ دارالفلاح بورگاؤں(سلوڑ) کے تعلیمی اسلامی اجلاس میں ہزاروں مرد و خواتین کی شرکت -
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) میرے بھائیو! اگراللہ تعالیٰ نے ہمیں اولاد سے نوازا ہے تو یہ اس کا بہت بڑا احسان ہے، انعام ہے، لیکن یہ والدین کی اصل ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کی صحیح تربیت کریں اور ان میں اسلامی عقیدہ پیدا کریں۔ بچے کو دنیا کی ساری دولت اور نعمتیں دی ہیں لیکن اگر ہم نے ان کو اسلام، ایمان، قرآن اور دین نہ دیا تو ہم سب سے زیادہ ناکام والدین ہیں، ہماری دنیا و آخرت دونوں برباد ہو جائے گی۔ اس لیے ہمیں اپنے بچوں کے ایمان کی حفاظت کی سب سے زیادہ فکر کرنی چاہیے کیونکہ بازار میں ڈاکو دندناتے پھرتے ہیں جو ایمان کو لوٹتے ہیں اور جب خبر آتی ہے کہ ایک مسلمان بیٹی نے ایمان چھوڑ کر کفر کا دامن اختیار کر لیا ہے ،کسی رمیش یا گنیش کی زندگی کا حصہ بن گئی ہے تو روح کانپ جاتی ہے، اور یہ سب ہماری تربیت و پرورش میں غفلت کا نتیجہ ہے، اس پر ہماری سخت گرفت ہوگی، اس لیے بچوں کا ایمان۔ دینی تعلیم کی فکر اولین فرض ہے، اس طرح کا اہم مشورہ ملک کے مشہور و معروف عالمِ دین ،جمعیت علماء مہارشٹر کے نائب صدر حضرت مفتی محمد ہارون ندوی نے اپنے بیان میں دیا۔ یہ شاندار اِجلاس ،سروانی...