ٹیکنالوجی اور بچوں میں کتاب خوانی کا فقدان۔ از قلم : اسماعیل واشم۔

ٹیکنالوجی اور بچوں میں کتاب خوانی کا فقدان۔ 
از قلم : اسماعیل واشم۔ 
مطالعہ انسانی کردار سازی میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے لیکن اس جدید دور میں ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ ترقی ہوچکی ہے جس کے سبب مطالعہ کرنے کیلئے وقت کی قلت ہے اور چھوٹے سے لے کر بڑے تک ہر انسان اپنا زیادہ تر وقت موبائیل ،ریلس ،اور گیمس کے نظر کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مطالعہ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صلاحیتیں دب کر رہ گئی ہیں بچوں کو اگر بچپن ہی میں کتاب خوانی کا شوق و ذوق بڑھایا جائے تو بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوسکتا ہے ـ بچوں کے ذہنوں میں مطالعہ کی اہمیت کو فروغ دینے کے لیے نصاب سے ہٹ کر بھی دگر کتابیں پڑھنے کی طرف توجہ دلوانا چاہئیے محلے اور مدرسوں کی لائبریریوں میں رنگین اور جاذب نظر کتابوں کا شمار زیادہ سے زیادہ ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنا قیمتی وقت مطالعہ میں گزار سکے۔ موبائیل کی بڑھتی ہوئی لت کی وجہ سے بچے پڑھائی کی طرف متوجہ نہیں ہو پارہے ہیں تو ضرورت ہے اس بات کی کہ مطالعہ خوانی کا ماحول بنایا جائے ۔ ترتیب اور تسلسل سے پڑھنے کے بعد بچوں کی ہمت و حوصلہ افزائی بھی کرنا چاہیئے.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔