اقرا اردو ہائی سکول جونیئر کالج سالار نگر میں این ایم ایم ایس امتحان کے لیے رہنمائی پروگرام۔







جلگاؤں : (انیس الدین) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء اردو ھائی اسکول جونیئر کالج سالار نگر جلگاوں میں جونیئر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ کی زیر سرپرستی این ایم ایم ایس امتحان کا رہنمائی پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ سینیئر معاون معلم ائی سی ٹی کے و مقابلہ جاتی امتحانات کے انچارج, کونسلر شیخ نور محمد نثار احمد نے جماعت ہشتم طلباء کو این ایم ایم ایس امتحان کے متعلق رہنمائی فرمائی۔ کس طرح سوالیہ پرچے کو حل کیا جائے، OMR شیٹ کو کس طرح سے پر کریں۔ امتحان میں شامل مضامین پر منحصر سوالات ، پوچھے جانے والے مضامین کو کس طرح سے ویٹج دے، سوالات کی تعداد ، وقت،مارکس کو ذہین میں رکھ کر سوات حل کریں۔ ان تمام نکات پر مفصل معلومات پیش کیے۔ طلبہ کے پوچھے گئے سوالات کے اطمینان بخش جواب دیے گئے۔ 
اس موقع پر جماعت ہشتم کلاس ٹیچر نفیس بانو اسمعیل شیخ، جاوید شیخ اسلم, انیس الدین شیخ شریک رہے۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب نے نور محمد شیخ اور نفیس بانو کو رہنمائی پروگرام کے انعقاد کے لیے مبارکباد پیش کی نیز طلبہ کو خود اعتمادی کے ساتھ امتحان دینے کی تلقین کیے اور امتحان کے لیے نیک خواہشات پیش کیے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔