اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انصرام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں میں ریاضی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔


جلگاؤں : (فرحان) اقراء شاہین اردو ہائی ا سکول کےجماعت پنجم جماعت ہفتم کے طلبہ و طالبات نے ریاضی کے مختلف ماڈلز بنا کر جماعت پنجم ہفتم کے طلبہ و طالبات کو ان سب ماڈلز اس کے متعلق معلومات فراہم کی۔ اقرا شاہین کے عتیق شیخ سر نے ریاضی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےبچوں کو ریاضی کے متعلق بہت سی بنی بنیادی باتیں سمجھائی اور بچوں کو ریاضی میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مرغوب کیا۔
اقرا شاہین کے تمام طلباء نے بچوں کے بنائے ہوئے ماڈلز کو بخوبی دیکھا اور سمجھا۔صابر سر، کوثر سر، محسن شیخ سر ، اور فرحان شیخ سر نے بچوں کی رہنمائی فرمائی۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقرا ائی ٹی ائی کے پرنسپل جناب زبیر ملک صاحب اور پرنسپل قاضی ضمیر الدین سر کی طرف سے بچوں کو خصوصی تحفہ پیش کیا گیا۔ ریاضی دن کی مناسبت سے پروگرام کی کامیابی پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب عبدالکریم سالار صاحب، نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب، سیکریٹری اعجاز ملک صاحب، اسکول کے چیئرمن ڈاکٹر طاہر شیخ صاحب، اقراء شاہین اردو ہائ اسکول کے پرنسپل جناب قاضی ضمیر الدین سر، ذاکر بشیر سر، برکت سر نے دلی مبارک باد پیش کی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے جاوید سر، منظور سر, مہر النسا خان مس، نورجہاں مس اور غیر تدریسی عملہ نے اپنی خدمات بخوبی انجام دی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔