ملّت ہائی اسکول میں طلبہ کو گردے سے متعلق امراض کی خصوصی رہنمائی۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): ملّت ہائی اسکول، مہرون جلگاؤں میں شہر کے معروف گردے کے ماہر امراض (Nephrologist) ڈاکٹر امیت بھنگاڑے کا جماعت نہم کی مضمون علم سائنس کی درسی کتاب میں شامل سبق "خون کی پاشیدگی" (Dialysis) پر ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ ابتداء تلاوت قرآن کریم سے ہوئی۔صدر مدرس حفیظ شیخ نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ مہمانوں کا استقبال اور گل پیشی کے فرائض و سیم پٹھان نے انجام دئیے تو صدارت محمد رفیق شاہ نے کی۔ اس موقع پر انتظامیہ کے رُکن قیوم شاہ موجود رہے۔ نظامت کے فرائض ساجد خان نے انجام دئیے کامیابی کے لیے ساجد خان، عطا الرحمن ، وسیم پٹھان، شعیب سر جملہ و تدریسی غیر تدریسی عملے نے محنت کی۔
Comments
Post a Comment