" سیر و تفریح انسانی دماغ کو توانائی بخشتی ہے" : الحاج عبدالکریم سالار۔ اقراء یونانی میڈیکل کالج کی سیر کی حیدرآباد سے کامیاب واپسی۔
جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) : اقراء ایجوکیشن سوسایٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام اقراء عبدالرزاق کالسیکر یونانی میڈیکل کالج کے طلبہ کی تعلیمی سیر امسال درخشاں تاریخ کے حامل شہر حیدرآباد سے کامیاب لوٹی یہ سیر بتاریخ ۱۷ دسمبر تا ۲۲ دسمبر کل پانچ روزہ دورے پر تھی جہاں میڈیکل کالج کے طلبہ نے چاو محلہ محل ، مشہور زمانہ سالار جنگ میوزیم، چار مینار ، و تاریخی نواب سالار جنگ کے محلات، شہرت بام قمقمو کی مثال ونڈرلا پارک نیز راموجی فلم سٹی وغیرہ کی سیر کی واضح رہے کہ یہ تمام ہی مقامات کا طلبہ کے تعلیمی نصاب سے بڑا گہرا تعلق ہے ۳۷طلبہ و اساتذہ نیز غیر تدریسی عملے کے اس جم غفیر افراد کو نائب پرنسپل ڈاکٹر شعیب عبدالروف شیخ کی خصوصی رہنمائی حاصل رہی موصوف نے نہ صرف اس عملے کی قیادت کی بلکہ انہیں ہر مقام پر تفریح کے بھر پور مواقع بھی فراہم کیے۔ ڈاکٹر نجمہ خان ، ڈاکٹر سمیہ شیخ و محمد شاہد شاہ کا انہیں تعاون حاصل رہا سیر کی کامیاب واپسی پر صدر سوسائٹی الحاج عبدالکریم سالار نے بڑی گرمجوشی سے استقبال کیا موصوف نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ " سیر و تفریح انسانی دماغ کو توانائ بخشتی ہے۔
K7m
ReplyDelete