ملّت ہائی اسکول میں ثقافتی پروگرام۔


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) طلبہ کی پوشیدہ صلاحتوں کو اجاگر کرنے کی غرض ملت ہائی اسکول مہرون جل گاوں میں کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں طلبہ و طالبات نے نعت مبارکہ ، حمد، ہزل کے ساتھ ساتھ سبق آموز ڈراموں اور ایکشن سونگ پیش کئے۔ پروگرام کی نظامت سید آصف نے بحسن خوبی انجام دی ۔ افتتاحی کلمات کلچرل کمیٹی کی انچارج مسفرا میڈم نے پیش کئے۔ آخر میں اسکول ھذا کے پرنسپل حفیظ شیخ نے طلبہ کی رہنمائی فرمائی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے سبھی اساتذہ نے محنت کی۔ پروگرام کے بعد طلبہ کو کاروبار کی مہارت سے واقف کروانے کی غرض سے (فوڈ کینٹین ) بھی لگائی گئی۔ جہاں طلبہ نے نفع نقصان جیسی اصطلاحات کو عملی طور سمجھا۔ اسکول انتظامیہ کے سبھی ذمہ داران نے پروگرام اور طلبہ کی خوب حوصلہ افزائی کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی‌۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔