"امت مسلمہ نے دنیا کو علم الجبراء سے روشناس کیا "۔اقراء اردو ہائ اسکول تونڈاپور میں یوم ریاضی کے موقع پر تاثرات۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسایٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائ اسکول تونڈاپور میں ۲۲ دسمبر " یوم ریاض" بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا علم ریاضی مضمون کے معلم عقیل احمد نے ابتدائ اغراض و مقاصد و ۲۲ دسمبر یوم علم حساب کا تاریخی خاکہ بیان کیا وہیں جماعت ہشتم تا دہم کے طلبہ نے تقاریر ، عملی سرگرمیوں و مختلف ڈراموں کے ذریعے علم حساب کی روزمرہ زندگی میں اہمیت و افادیت کو واضح کیا نیز انتہائی مشکل ترین سمجھے جانے والے مضمون کو عملی طور پر ثابت کرنے کی کوشش کی کہ یہ مضمون انتہائی دلچسپ نیز فہم و ادراک سے مالا مال ہے اسکول میں منعقدہ اس سرگرمی پر صدر سوسائٹی الحاج عبدالکریم سالار نے فرط مسرت کا اظہار کیا و عملے کو دلی مبارکبادی پیش کی موصوف نے اپنے پیغام میں کہا کہ طلباء کے لحاظ سے مشکل اور خشک سمجھے جانے والے مضمون علم ریاضی کو امت مسلمہ نے دنیا کو روشناس کیا معروف مسلم ریاضی دانوں نے اسے دلچسپی سے مالا مال کردیا ان ریاضی دانوں میں البیرونی ، ابن منصور ، ابن حیتم ، الخوارض کے نام قابل ذکر ہیں یہی اعزاز کم نہیں کہ دنیا الجبراء کا متبادل نام آج تک تلاش نہیں کرپائی سرگرمی کو منعقد کرنے میں معاون معلم عقیل احمد جلیل احمد نے کلیدی کردار ادا کیا وہی 'ناصر خان صفدر خان، محمد خالد غلام رسول و تنظیم خان کا انہیں تعاون حاصل رہا کامیابی کے لیے صدر معلم شیخ ایوب دگڑو کی نگرانی میں تدریسی و غیر تدریسی عملے نے محنت کیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔