ناگپور میں صحافی مظہر شیخ اور صحافی اظہر شیخ کا اعزاز۔
فیضان رفیق (جلگاؤں): بھساول شہر کے سی.بی.این نیوز ۱۸ ڈیجیٹل کے چیف ایڈیٹر مظہر شیخ کو گلوبل انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے شجر کاری کے ساتھ مختلف سماجی اقدامات پر اعزاز کیا گیا۔حال ہی میں ناگپور شہر کے جھانسی کی رانی چوک میں امرت بھون میں منعقدہ ایک چھوٹے سے پروگرام میں سماجی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ۱۵ معززین کو اعزازات سے نوازا گیا۔بھساول سے تعلق رکھنے والے صحافی مظہر شیخ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
فاؤنڈیشن کی بانی صدر ڈاکٹر۔ منیشا ٹھاکرے نے دونوں مظہر شیخ اور اظہر شیخ کو بھارتیہ رتن ایوارڈ ۲۰۲۴ سے نوازا گیا۔ شیخ بھائیوں کو ایوارڈ ملنے کے بعد مبارکباد کی بارش ہو رہی ہے۔
Comments
Post a Comment