اقرا شاہین اردو ہائی اسکول کا تعلیمی دورہ کامیاب۔


جلگاؤں : (نامہ نگار) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انصرام اقرا شاہین اردو ہائی اسکول، مہرون جلگاؤں کا ایک روزہ تعلیمی دورہ 20.12.2024 کو کا میابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ جمعہ کی صبح دولت آباد قلعہ اور سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) کے لیے روانہ ہوا۔ ساتویں جماعت کے 23 لڑکے اور 44 لڑکیاں اور دسویں جماعت کے 18 لڑکے اور 44 لڑکیاں تھیں۔ سب سے پہلے طلباء کو دولت آباد کا قلعہ دکھایا گیا اور اس کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ تمام اساتذہ اور طلباء نے سدھارتھ گارڈن میں لنچ کیا۔ اس کے بعد طلباء کو بی بی کا مقبرہ کی سیر کرائی۔ وہاں دن میں مزار کا خوبصورت نظارہ دیکھا اور رات کو چاندنی میں مزار کو دیکھ کر سب لطف اندوز ہوئے۔ شام 7 بجے روانگی کے بعد سلوڈ میں تمام بچوں کو رات کا کھانا پیش کیا گیا۔
 سفر کی کامیابی کی رہنمائی پرنسپل قاضی جمیر الدین سعید الدین نے کی۔ شیخ کاشف انجم نے بطور ٹور لیڈر ذمہ داری نبھائی۔ مالی معاملات شیخ جاوید سر اور شیخ روشن سر کے پاس تھے۔ اس کے علاوہ شیخ افتخار سر، برکت علی سر، خان عتیق احمد سر، سید منظور سر، خان عمران سر، خان، ممتاز مس، شیخ رفیت مس نے تعلیمی سفر کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔