اقراء اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاوں میں کریئر گائیڈنس کا کامیاب انعقاد۔


جلگاؤں : (انیس الدین) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء اردو اسکول و جونیئر کالج سالار نگر جلگاؤں میں دہم جماعت کے طلبہ کے لیے کریئر گائیڈنس کا انعقاد ا اقرا شاھین اکیڈمی جلگاوں کی جانب سے کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوا۔ عبدالحادی کی تلاوت قران سے گائیڈنس کا اغاز ہوا۔ سینیئر معلم خان ذاکر حسین نے کریئر گائیڈنس کے مقرر محترم جاوید شیخ (معاون لیکچرار ایم اے ار جونیئر کالج جلگاوں) کا گل دے کر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہی کے ہمراہ سینیئر معلم نور محمد نثار احمد ،خان فرحت تبسم مبین خان، ڈاکٹر انیس الدین شیخ شریک تھے۔ 
افتتاحی کلمات معاون معلم نور محمد شیخ نثار احمد نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ دسویں جماعت کے بچوں کے لیے کریئر گائیڈنس کا انعقاد اس لیے کیا جا رہا ہے کہ انے والے وقت میں اپ اپنی زندگی کی سمت طے کر سکے۔ دہم ایگزام پاس ہونے کے بعد اپ کو کون سے شعبے میں دلچسپی ہے اور اس کا انتخاب اپ کس طرح سے کر سکتے ہیں، اپ کو کون کون سے شعبے دسویں اوربارویں جماعت کے بعد کرئیر کر سکتے ہیں اس کی رہنمائی کے لیے یہ پروگرام شاہین اکیڈمی جلگاوں کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
 ماہر تعلیم سائنس فیکلٹی کے محترم جاوید شیخ نے پی پی ٹی کے ذریعے طلبہ کو کریئر گائیڈنس کی تفصیلی معلومات پیش کیے۔ موصوف نے کہا کہ اپ دہم جماعت کے بعد ڈپلومہ ،ائی ٹی ائی کر سکتے ہیں، بارویں جماعت کے بعد اپ کے انتخابات کا دائرہ وسیع ہو جاتا ہے جس میں کرئیر کے لیے اپ کو کئی شعبے اپ کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں جس میں اپ کی دلچسپی کا شعبہ ابھی سے انتخاب کر کے رکھیے۔ اس کے ایگزام کی تیاری کیجئے۔ موصوف نے NEET,JEE کےمتعلق بھی مفصل معلومات پیش کیں۔ ساتھ ہی شارٹ ٹرم کورسز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ 
اقرا شاہین اکیڈمی جلگاوں پچھلے دو تین سالوں سے اپنے بہتر نتائج دے رہے ہیں۔ اقرا شاہین اکیڈمی بیدر کے اشتراک سے جاری کیے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالکریم سالارصاحب کی سرپرستی اور ڈاکٹر ہارون بشیر کے کوارڈینیٹر سے اقرا شاہین اکیڈمی اپنی کامیابی کی منزل کی طرف گامزن ہیں۔ اگر کوئی طالب علم نیٹ کلاس کے کے لیے خواہش مند ہے تو و بھی اقرا شاہین اکیڈمی کے ذمہ داران سے یا کوارڈینیٹر سے رابطہ کر کے مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ کریئر گائیڈنس پروگرام کے انعقاد پر اقراء سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے اقراء شاہین اکیڈمی کہ کوارڈینیٹر ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب مقابلہ جاتی امتحانات کے انچارج شیخ نور محمد، علم کیمیا میں مہارت رکھنے والے لیکچرار جاوید شیخ، دہم کے کلاس ٹیچر فرحت تبسم ،کو مبارک باد پیش کیے۔
 نظامت کا فریضہ ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے ادا کیے جبکہ نور محمد شیخ کے رسم شکریہ پر گائیڈنس کا اختتام ہوا۔ 
گائیڈنس کے بعد 40 مارکس کا ٹیسٹ لیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔