مدرسہ میرا۔۔۔ شاعر : نلّا مندو سراج الدین (راحیل) عبدالرزّاق

(نظم) مدرسہ میرا۔۔۔ 
ایک چھوٹی سی نظم۔
شاعر : نلّا مندو سراج الدین (راحیل) عبدالرزّاق 
اسکول : پیر کرم علی شاہ اردو پرائمری اسکول نمبر ۱۰.
پنو یل ، رائے گڑھ۔(9067758461)۔

بہت ہی ہے پیارا مدرسہ میرا 
میرے غم کا سہارا مدرسہ میرا 
یہاں روز ہوتی نئی کوششیں
ہے علم کا خزانہ مدرسہ میرا 
میرے استاد ہیں میرے معمار
بہت کچھ سکھاتا مدرسہ میرا 

سبھی کو دکھاتا صحیح راہ ہے، 
 یہاں آو اگر راہ دشوار ہے
سبھی کو ہے ملتا سبق ہر قدم
چلیں راہ سچی ہم ہر ایک دم
سبھی بچے آتے ہیں پڑھنے یہاں
ہے سب کو لبھاتا مدرسہ میرا 

اگر گر بھی جاؤ تو غم نہ کرو
نیا علم پانے سے تم نہ ڈرو 
جو آؤ گے تم اس کے در پے کبھی
تمہیں ساتھ دینگے ہم مل کر سبھی
جو دیکھوگے خواب پورے ہوجائینگے
ہے سب کو ہی بھاتا مدرسہ میرا 

یہاں روز ہوتی نئی بات ہے
بدلنا ہےخود کو یہ شروعات ہے
چلو مِل کے اسکول جائیں سبھی
سبھی ہیں پڑھاتے دل و جان سے
پڑھیں گے لکھیں گے ہم ایمان سے
مجھکو قابل بناتا مدرسہ میرا

ہیں بچے بھی واقف معمول سے
چلو آؤ محنت کریں شان سے
جو ٹھانے تو ممکن یہ اک بات ہے
یہ منزل کو پانے کی سوغات ہے
کریں نہ ذرا سی بھی تاخیر اب
مجھکو پابند بناتا مدرسہ میرا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔