کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج کی تعلیمی سیر ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) شہر کے دختران اسلامیہ کے واحد تعلیمی ادارہ کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج کی رواں تعلیمی سال کی سیرشہر کے عالمی شہرت یافتہ صنعتی ادارے جین برادرز گروپ آف انڈسٹریز میں مختلف صنعتی شعبے نیز گروپ کے زیر اہتمام جاری ملک کے واحد کہلانے والے"مہاتما گاندھی ریسرچ فاؤنڈیشن"وریاستی حکومت کے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام تعمیر"مور باغ" لانڈورکھور کے مقامات پر پرنسپل تنویر جہاں شیخ کی قیادت میں منعقد ہوئی جہاں طالبات نے مختلف پھل، پھول، کیمیاءجات، بجلی پانی وغیرہ پر ہونے والے پروسیس ان کی لاگت، پیداوار،تحفظ وغیرہ سے متعلق اپنے نصاب میں شامل سائینسی نقطۂ نظر سے دیکھنے سمجھنےکی عملیکوشش کی اسی کے ساتھ مہاتما گاندھی کی تحریک آزادی ،عدم تشدد کے نظریات سے متعلق ان کی حیات و کارناموں کو جدید ڈیجیٹل آلات کی مدد سے دیکھا اور پڑھا قبل ازیں حکومت مہاراشٹر کے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام تعمیر "مورباغ"کی سیر کیں جہاں انھیں جنگلی جانوروں کے مکینوں جنگلات کے تحفظ مختلف جڑی بوٹیوں پھل پھول کی لاگت باغبانی وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قدرتی ماحولیات میں وقت گزاری کا موقع میسر ہوا تعلیمی سیر کو کامیاب کرنے کے لیۓ انچارج شاہ ذاکر، محسن اقبال کی نگرانی میں تدریسی و غیر تدریسی عملے نے تعاون کیا ۔
Comments
Post a Comment