فیض عام چریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے کامیاب تقریری مقابلہ کا انعقاد۔


لاتور : (نامہ نگار) لاتور ضلع احمدپور کےفیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ گزشتہ ۸ سالوں سے سماجی ملی کام انجام دے رہی ہے ۔ جیسے خون کے عطیہ کا کیمپ لینا ،رمضان کے مہینے میں مستحقِ خاندان کو عید کا سامان کٹ کی شکل میں پہنچانا ۔ ہر سال ۱۰ویں ۱۲ ویں کے مستحقِ طلباء کی بورڈ امتحان کی فیس بھرنا ۔ اسی طرح اسکول کو شروعات میں ضرورت مند طلباء کو سالانہ تدریس وسائل فراہم کرنا۔ طلباء میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے تقریری مقابلہ کا انعقاد کرنا اور طلباء کے مستقبل کے لیے کیرئیر گائیڈینس کا پروگرام لینا اور ضرورت مند بچیوں کی شادی میں امداد کرنا بیماروں کے علاج میں مدد کرنا الحمدلللہ یہ کام ٹرسٹ کے ذریعے کام کیے جاتے ہیں الحمدلللہ یہ کام صرف اور صرف ٹرسٹ کے اراکین ہی کے امداد سے ہی پورے ہوتے ہیں باہر سے کسی قسم کی کوئی مدد نہیں لی جاتی ہے۔ الحمدلللہ سب اراکینِ ٹرسٹ زمی دار ہیں یہ کسی ایک شخص کا کمال نہیں ہے الحمدلللہ یہ ایک ٹیم ورک ہے ۔ انشا اللہ آئندہ سال سے ان امور کو اور وسعت دینے کی کوشش کی جائیگی ۔ الحمدلللہ ٹرسٹ کا سالانہ خرچ ۸ لاکھ سے ۱۰ لاکھ روپیے ہے جو صرف اراکینِ ٹرسٹ کے تعاون سے ہی پورا ہوتا ہے
مورخہ 8 ڈسمبر 2024بروز اتوار احمد پور ضلع لاتور میں فیض عام چریٹیبل ٹرسٹ احمد پور کی جانب سے بین العل تعلقہ تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا ۔پہلے سیشن میں گروپ Aجماعت پنجم تا ہفتم بعنوان والدین کی عظمت کے تحت تقریباً 28مدارس کے طلبہ وطالبات نے حصّہ لیااس تقریب کی صدارت جناب شیخ واجد عبدالغنی صاحب نے نبھایا۔اس مقابلہ کے لیے ججس کے فرائض محترم عبدالملک نظامی صاحب، ڈاکٹر محمد عبد الرافع صاحب ،شیخ علیم أسرار صاحب(ناندیڈ)نے نبھائے ۔نیز دوسرے گروپ Bجماعت ہشتم تا دہم بعنوان جنگ آزادی میں مسلمانوں کا حصہ*کے تحت تقریباً 18مدارس کے طلبہ وطالبات نے حصّہ لیا ۔۔اس نشست کی صدارت محترم جناب محسن بن حسین بایزید صاحب نے نبھای۔۔اس مقابلے کے لیے ججس کے فرائض ناندیڑ سے جناب محمد عبد الودود صاحب،حبیب مسعود علی، مظفرالدین سوداگر نے نبھائے ۔۔اس مقابلے میں گروپ A اور Bسے اول مقام حاصل کرنے والے طلبہ کےلیے 15000روپیے نقد ،سرٹیفکیٹ اور شیلڈ ٹرافی ،مقام دوم کے لیے 12000روپیے نقد،سرٹیفکیٹ اور شیلڈ ٹرافی مقام سوم کے لیے 10000نقد ،سرٹیفکیٹ اور شیلڈ ٹرافی اور ہر گروپ سے دو طلبہ وطالبات کو ترغیبی انعامات سے نوازا گیا ۔۔اس پر وقار تقریب میں مہمانان و معزز شہریان اولیان طلبہ وطالبات کے ساتھ اساتذہ و معلمات کی سیکڑوں افراد نے حصّہ لے کر فیض عام چریٹیبل ٹرسٹ احمد پور کے زمہ داران کی خدمات و کام کو سراہا گیا مبارکباد پیش کی ۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔