"آو کتابوں سے دوستی کریں" اردو ریڈنگ پروگرام 0۔2 کے تحت طلبہ کی شاندار سرگرمی
شولاپور : (محموداحمد) 21/ دسمبر 2024، ضلع پریشد اردو اسکول گلشن نگر، موہول، شولاپور میں اردو ریڈنگ پروگرام 0۔2 کے تحت ایک نہایت دلچسپ اور تعلیمی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت جماعت اول تا ہفتم کے تمام طلبہ و طالبات نے "آو کتابوں سے دوستی کریں" کے عنوان سے ایک سرگرمی میں حصہ لیا۔
اس موقع پر طلبہ نے فیروزاللغات جدید اردو کا مطالعہ کیا اور اس کی جدید تربیت اور اضافوں کے ساتھ لغت کی اہمیت کو سمجھا۔ طلبہ نے چھ ہزار سے بھی زائد اردو الفاظ کے معنی اور استعمال پر گفتگو کی اور اپنے ہم جماعتوں کو معلومات فراہم کیں۔ اس سرگرمی کے ذریعے طلبہ کو لغت کے استعمال، مطالعہ کی اہمیت اور زبان کی مہارت میں اضافہ کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔
پروگرام کی رہنمائی صدر مدرسہ سائرہ نداف آپا، محسنہ بانگی میڈم اور انصاری محمود احمد نے کی۔ ان اساتذہ نے طلبہ کو لغت کی اہمیت اور مطالعے کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی مکمل رہنمائی کی۔
یہ تعلیمی سرگرمی طلبہ میں مطالعے کی عادت کو فروغ دینے اور اردو زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں کامیاب رہی۔
Comments
Post a Comment