مفتی ہارون ندوی کو گجرات میں "بلبلِ خاندیش" اعزاز سے نوازا گیا۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) قریش برادری ریاست گجرات نے سورت شھر میں مفتی ہارون ندوی کا استقبال و اعزاز کیا ۔ مفتی محمد ہارون ندوی جن کی پیدائش مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے راویر شہر میں ہوئی، جنہوں نے اپنی دینی ملّی سماجی، سیاسی، مذہبی خدمات اور اپنی بے باک تقاریر کے ذریعے جلگاؤں علاقہ خاندیش اور اپنی برادری کے ساتھ ساتھ ملک کا نام بیرونی ممالک میں بھی روشن کیا، آج مفتی صاحب کے نام سے جلگاؤں شہر کی شہرت میں اضافہ ہؤا ھے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں آپ کی تقاریر سنی جاتی ہیں، کروڑوں چاہنے والے ہیں جو روزانہ اُنکے یو ٹیوب چینل پر سنتے ہیں۔ مفتی صاحب صرف ایک اچھے بیباک مقرر ہی نہیں ہیں بلکہ وہ ایک اچھے نیوز اینکر بھی ہیں جو روزانہ اپنے یو ٹیوب چینل وائرل نیوز لائیو پر نیشنل، انٹرنیشنل اور پرائم نیوز کے ذریعے خبریں پیش کرتے ہیں۔ مفتی صاحب 14 سال تک اقراء یونانی میڈیکل کالج میں بھی بطورِ عربی پروفیسر تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جلگاؤں شہر کی بڑی سمجھی جانے والی مسجد ،مسجدِ عُمر کے امام بھی رہ چکے ہیں، انہیں اب تک 50 سے زیادہ اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ ۲۱ دسمبر 2024 کو سورت کے علاقے اُن پاٹیا میں ایک پروگرام میں جہاں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین انہیں سننے آئے تھے، اسی پروگرام میں قریشی برادری کی جانب سے انہیں "بلبلِ خاندیش" کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ریاست گجرات کی (کھاٹک) بکر قصاب برادری اور جلگاؤں شہر کی قریشی برادری اور پورے مسلم سماج میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ مفتی صاحب نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی مشہور ہیں۔ اُنکو دینی اصلاحی،تعلیمی پروگرام میں بيانات کے لئے مدعو کیا جاتا ہے،آپکی تقریریں عام فہم اور بڑی پسند کی جاتی ھے ،ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ آپ کو لمبی عمر اور اچھی صحت عطا فرمائے.. آمین
Comments
Post a Comment