عبدالمجید سالاراقرا اردو ہائی اسکول بورنار کی یک روزہ تعلیمی سیر۔


جلگاؤں: (نامہ نگار) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے عبدالمجید سالاراقرا اردو ہائی اسکول بورنار نے ایک روزہ تعلیمی سیر کا انعقاد کیا۔ یہ سیر 70 طلباء اور 9 اساتذہ و غیر تدریسی عملے کے ساتھ اورنگ آباد کے تاریخی شہر کے لئے روانہ ہوئی۔اس سیر میں پنچم تا دہم کے طلبہ شریک تھے ۔سیر کا مقصد طلباء کو اورنگ آباد کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔سیر کے دوران، طلباء نے شہر کے مشہور تاریخی مقامات جیسے خلد آباد، دولت آباد اور اورنگ آباد کی دیگر اہم جگہوں کا دورہ کیا۔ اس دوران اساتذہ نے طلباء کو ان مقامات کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔خلد آباد میں، طلباء نے شاہی قبرستان کا مشاہدہ کیا اور دولت آباد میں تاریخی قلعے کی سیر کی۔ اورنگ آباد شہر کی تاریخی اہمیت اور اس کے ثقافتی ورثے کے حوالے سے اساتذہ نے طلباء کو دلچسپ معلومات فراہم کیں اور طلبہ نے سدھارتھ گارڈن،پن چکی اور مقبرہ میں جی بھر کےمزے لوٹے۔ یہ تعلیمی سیر نہ صرف طلباء کے علم میں اضافے کا باعث بنی بلکہ ان کے لیے ایک دلچسپ اور یادگار تجربہ بھی ثابت ہوئی۔ سیر کی منصوبہ اسکول ھذا کے ہیڈ ماسٹر سلیم شاہ سر کی رہنمائی میں کی گئی ۔ ٹرپ انچارج مظہر خان ، فیروز خان اور جواد انجم نے اس منصوبہ بندی پر عمل درآمد کیا اس تعلیمی سیر کوکامیاب بنانے کےلئے اسکول کے معاون مدرسین شیخ روشن،شیخ امیر،عابد پنجاری، عاقب کھاٹک(کلرک) مشتاق بھائی اور یوسف بھائی نے بھر پور تعاون کیا تعاون کیا۔ ساتھ ہی اسکول کے سینیئر استاد عارف سر اور صادق سر نے اور شبیر بھائی ‌نے بھی مدد کی ۔ سیر کی کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب و ذمہ داران نے انچارج و دیگر اساتذہ کو مبارکباد پیش کیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔