Posts

Showing posts from February, 2026

کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول میں’قومی یومِ سائنس‘ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): جلگاؤں کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں 28 فروری کو قومی یومِ سائنس نہایت اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام کا انعقاد سینئر استاد ذاکر شاہ کی جانب سے کیا گیا جبکہ تقریب پرنسپل تنویر جہاں شیخ کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر پرنسپل تنویر جہاں شیخ نے رہنمائی کرتے ہوئے جدید دور میں علم سائنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نئی ایجادات و دریافتوں کی جانب راغب ہونے کی تلقین کی۔ انہوں نے مثالوں کے ذریعے طالبات کو سائنسی سوچ اپنانے اور تحقیق و جستجو کا جذبہ پیدا کرنے کی ترغیب دی۔طالبات میں سائنس کے تئیں دلچسپی اور سائنسی مزاج کو فروغ دینے کے مقصد سے اسکول میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران طالبات مصباح شاکر، خنساء فاطمہ، عالیہ پٹیل، علیزہ سید، علینہ عبدالغفار، انعم رفیق، ذکرا، مصیرہ، عالیہ عریبہ، زویریہ اور اشمیراء شیخ نے مختلف سائنسدانوں سے متعلق سیمینار اور پریزنٹیشن پیش کیں۔ ان میں خصوصیت کے ساتھ سائنس کے میدان میں خدمات انجام دینے والی خواتین سائنسدانوں کی زندگی پر مبنی معلوماتی سیمینار شامل تھے نظامت شعبۂ سائنس کے سربراہ عمران...

رمضان اور آج کے نوجوان - از قلم : عارف محمد خان ، جلگاؤں۔

Image
رمضان اور آج کے نوجوان۔  از قلم : عارف محمد خان ، جلگاؤں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں رمضان کا تقدس اور ہماری ذمہ داریاں: رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید نازل فرمایا۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: "شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ وَالْفُرْقَانِ" (سورۂ البقرہ: 185) یعنی رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا، جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے۔ رمضان کا تقدس اور عبادات کی اہمیت :  رمضان کا اصل مقصد تقویٰ پیدا کرنا ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ... لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ" (سورۂ البقرہ: 183) یعنی اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے تاکہ تم متقی بن جاؤ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے، اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔" (صحیح بخاری) اس مقدس مہینے میں نماز، تراویح، تلاوتِ قرآن، ذکر ...

جلگاؤں کی 3 سالہ عزیزہ شعیب خان نے پہلا روزہ مکمل کیا۔

Image
جلگاؤں : (راست) بامبے سوپر بیکری نذد اہل حدیث مسجد جلگاؤں میں رہائش پزیر تین سالہ عزیزہ شعیب خان نے پہلا روزہ مکمل کیا۔ ۔ اس موقع پر اہل خانہ نے اس کی گلپوشی کی اور والدین و رشتہ داروں نے خوب دعائیں دی۔  صدائے مہاراشٹر کی جانب سے اس معصوم روزہ دار اور اور اس کے والدین نیز رشتہ داروں کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔ 

ڈگرس کی 8 سالہ فاطمہ زہرا نے اپنا پہلا روزہ رکھا۔

Image
ڈگرس (راست) ڈگرس کی رہنے والی 8 سالہ محترمہ فاطمہ زہرا ضمیر خان، کے زندگی کا پہلا روزہ انتہائی عقیدت کے ساتھ رکھنے پر ہر طرف سے تعریف اور مبارکباد دی جا رہی ہے۔ اسلام کا مقدس مہینہ رمضان المبارک اس وقت نہ صرف پورے ملک میں بلکہ دنیا بھر میں جاری ہے اور دنیا کے ہر مذہب نے روزے کی جسمانی، ذہنی اور روحانی اہمیت کو بیان کیا ہے۔ خدا کے حکم کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمان بھائی ایک ماہ کے روزے بڑے جوش و خروش، نظم و ضبط اور عقیدت کے ساتھ رکھتے ہیں۔ فی الحال، انہیں خوراک کا ایک دانہ اور پانی کی ایک بوند نگلائے بغیر تقریباً 13 گھنٹے تک بھوکا رہنا پڑتا ہے۔ تاہم، چھوٹے بچے اس میں بالکل پیچھے نہیں ہیں۔  فاطمہ زہرہ کے تمام رشتہ داروں، پڑوسیوں اور دیگر قریبی دوستوں نے سراہا اور مبارکباد دی ہے کیونکہ اس نے حال ہی میں اپنا پہلا روزہ رکھا تھا۔ وہ شیواجی نگرکے مرحوم الحاج شبیر خان نور خان (ایس ٹی ڈرایور) کی پوتی اور الحاج ناصر خان سر عمرکھیڑ انکی بھتیجی ہے۔    غروب آفتاب کے وقت روزہ افطار کرنے کے بعد، ایک بہترین تقریب میں ہار پہنا کر پھولوں سے نوازا گیا۔

آج کا افطار کل کی سحر ۔ محمد حسام الدین ریاض - صدائے مہاراشٹر۔

Image

محمد ایاز الحق اینڈ سنز (یونائٹیڈہاسپٹل) کی جانب سے دعوت افطار و ضیافت کا اہتمام۔

Image
بیدر: 28/ فروری (نامہ نگار)جناب الحاج محمد ایاز الحق اینڈ سنز (کرناٹک چھالیہ اسٹور) کی جانب سے یونائٹیڈ ہاسپٹل گمپا روڈ بیدر میں ایک پُروقار افطار و ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہر کی منتخب معزز شخصیات اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد ' ماہرین صحت نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعد ازاں افطار کا اہتمام کیا گیا اور پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جناب سید منصور احمد قادری انجینئر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک صبر، تقویٰ اور اخوت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیں غریبوں اور محتاجوں کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ آپسی محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا پیغام دیتا ہے۔حافظ وقاری مولانا محمد مونس کرمانی نے بھی اپنے خطاب میں رمضان المبارک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بابرکت مہینے میں عبادات، خیرات اور نیک اعمال کی کثرت کرنی چاہیے اور معاشرے میں امن و آشتی کو عام کرنا چاہیے۔جناب الحاج محمد ایاز الحق نے اپنے مختصر خطاب میں اپنے فرزند ڈاکٹر محمد عمران الحق کو ہدیت فرمایا کہ دواخانہ میں جو مریض بغرض...

ریاستی وزیر محمد رحیم خان نے گورنر کا شاندار استقبال کیا۔

Image
بیدر 28 فروری (نامہ نگار) ریاست کرناٹک کے گورنر جناب تھاورچند گہلوت جو بیدر میں منعقدہ کرناٹک ویٹرنری، اینیمل اینڈ فشریز سائنسز یونیورسٹی کے جلسۂ تقسیمِ اسناد میں شرکت کے سلسلہ میں تشریف لائے تھے، کا استقبال ریاستی وزیرجناب الحاج محمد رحیم خان نے کیا۔ اس موقع پر جناب الحاج محمد رحیم خان ریاستی وزیر نے ہمہ اقسام کے گلوں سے تیار کردہ خوبصورت گلدستہ پیش کرتے ہوئے گورنر کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے بیدر آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام یوم خراجِ عقیدت مولائی مرشدی کنزالعرفان حضرت سید محمد افتخار علی شاہ وطنؒ۔

Image
حیدرآباد۔28/فروری(راست) باسط افتخاری مرید سلسلہ افتخاریہ کے بموجب زیرسرپرستی سرپرست اعلیٰ خانوادئے افتخاریہ مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری وارثِ سرکارِ وطن بروز جمعہ 9 رمضان المبارک 27 فروری بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطنؒ چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں حسبِ روایات قدیم محفل 9 رمضان منعقد ہوئی۔ بعد نماز جمعہ محفل قرآن خوانی زیر صدارت مولانا پیر خواجہ محمد اکبرالدین ذاکر ہاشمی افتخاری خلیفہ و نواسہ حضرت پیر چشتی سید محمد ولی اللہ حسینی افتخاری منعقد ہوئی۔  بعد نماز عصر زیارتِ تبرکات حضرت وطن زیر نگرانی گدی نشین قدیم خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم جانشین حضرت پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجری کروائی گئی اور انہیں کی قیادت میں محفل قصیدہ بردہ شریف منعقد کی گئی۔ بعدازاں مولانا پیر خواجہ محمد اکبرالدین ذاکر افتخاری و گدی نشین قدیم خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی کے سرپرستی میں مشائخ العظام مریدین و معتقدین کے ہمراہ بہ مزار جدّامجد حضر...

مولانا نصیر الدین صاحب قاسمی کی ضمانت منظور جمعیۃ علماء کی لیگل ٹیم کی مسلسل جدوجہد کامیاب۔

Image
سنگاریڈی 28/ فروری(نمائندہ) چند روز قبل حضرت مولانا نصیر الدین صاحب قاسمی کو ایک ناجائز اور بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں آپ تقریباً 28 دنوں تک سنگاریڈی کندی جیل میں مقید رہے۔ اس عرصہ میں اہلِ خانہ، متعلقین اور ملتِ اسلامیہ میں شدید تشویش پائی جارہی تھی۔ اس نازک موقع پر جمعیۃ علماءتلنگانہ کے صدر حضرت مولانا سید احسان الدین شاہ صاحب رشادی قاسمی کی سرپرستی اور حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری کے زیر نگرانی،جمعیۃ علماء منڈل قطب اللّٰہ پور اور جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری کی لیگل ٹیم نے مکمل سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ مقدمہ کی پیروی کی۔ مسلسل قانونی جدوجہد، عدالتی پیروی اور مؤثر دلائل کے نتیجہ میں الحمدللہ عدالت سے مولانا کی ضمانت منظور ہوگئی۔ اس کامیابی میں جن حضرات کی خصوصی کاوشیں شامل رہیں، ان میں ایڈوکیٹ عابد صاحب (مقدمہ کی پیروی کرنے والے وکیل) جناب الحاج شیخ یونس الدین صاحب ہاشمی(جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری) مولانا عبدالصمد صاحب قاسمی (آرگنائزنگ سیکرٹری ، جمعیۃ علماء ضلع میڑچل) مولانا مفتی ولی اللہ خان صاحب ...

کوہیر میں بجلی کی آنکھ مچولی سے شہریان پریشان،انتظامیہ نے نئے فیڈر کا افتتاح کیا۔

Image
 ظہیرآباد/کوہیر(نمائندہ) کوہیر شہر کے مکینوں کو بجلی کی آنکھ مچولی سے باالخصوص رمضان المبارک کے مہینے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اخبارات میں شائع خبروں کے اثر سے شہریوں کو راحت پہنچانے کے لئے کوہیر اسسٹنٹ انجینئر سنتوش کمار کی قیادت میں کوہیر پاور سب اسٹیشن میں نئے فیڈر کا افتتاح ظہیر آباد کے ڈویژنل انجینئر اے لکشمی نارائنا نے اسسٹنٹ ڈویژنل انجینئر کے مدھوسودن کے ہمراہ کیا۔ اس پروگرام میں سب انجینئر عزیز خان، الیکٹریکل اسٹاف فورمین طاہر پاشا، گوپال، لائن انسپکٹر بھاگیرتھ، لائن مین ملیشام، کشتیہ، راجیش کمار، سہیل، علی پاشا، عقیل، راہول، گورمیا اور دیگر نے حصہ لیا۔ واضح رھےکہ ڈیویژنل انجینئر اے لکشمی نارائنا، جو اپنی ریٹائرمنٹ کے دن بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں، اپنے ریٹائرمنٹ کے دن بھی ڈیوٹی پر موجود رہنا واقعی فخر کی بات ہے۔ اپنے فرائض منصبی کے تحت کوہیر ٹاؤن پاور اسٹیشن میں نئے فیڈر کا افتتاح کیا گیا۔۔۔۔

میونسپل چیئرپرسن اور کمشنر ظہیر آباد نے مختلف وارڈوں کا دورہ کیا۔

Image
 ظہیرآباد 28 فروری (نمائندہ) کمشنر ظہیرآباد اور چیئرپرسن بلدیہ نے شہر کے مختلف وارڈز 03، 06 اور 34 کا دورہ کیا۔ انہوں نے وارڈ کونسلرس سریدھر ریڈی (تیسرے وارڈ)، جنابائی (6ویں وارڈ) اور نیئر بیگم (34 ویں وارڈ) سے ملاقات کی اور مقامی مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔اس دورہ میں عہدیداروں نے خاص طور پر صفائی اور نکاسی آب کے نظام کا معائنہ کیا اور میونسپل عملہ کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں کہ لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح رھےکہ اس دورے میں میونسپل اسٹاف اور افسران نے بھی شرکت کی۔۔۔۔

مسجد بغدادی میں تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر امام موذن و نو منتخب مسلم اراکین بلدیہ کو تہنیت۔

Image
ظہیر آباد ۔28/فبروری(نمائندہ)شہر ظہیرآباد کی قدیم و تاریخی مسجد بغدادی احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز قادری شہید بغدادی رح میں مفتی محمد الیاس احمد صاحب نے نماز تراویح میں روزانہ تین پارے سناتے ہوئے ختم قرآن شریف کی سعادت حاصل کی۔ حضرت سید شاہ حسام الدین قادری صاحب برادر سجادہ نشین نے مفتی محمد الیاس،حافظ محمد شکیل نوری مؤذن مسجد بغدادی ،محمد خیر الدین نائب موذن کی گل پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور تینوں کو نذرانہ دیا ۔بعد ازاں شہر ظہیرآباد کے نو منتخب مسلم اراکین بلدیہ بشمول صدر نشین بلدیہ محمد یونس صاحب و اراکین بلدیہ محمد جمیل،محمد غوث الدین غوری ،محمد جہانگیر قریشی،محمد جاوید،محمد خواجہ میاں،محمد ذاکر،محمد زاہد،سید عتیق حقانی،محمد نظام الدین قادری،محمد اکرم،محمد رفیع،محمد جعفر، کی گل پوشی و شال پوشی جناب گورے میاں صاحب سکندر نے کی۔اس موقع پر سید شاہ فرحان قادری بغدادی نے صدر نشین بلدیہ و جملہ اراکین بلدیہ کا استقبال کیا اور تمام کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا مصلیان مسجد میں شیرنی بھی تقسیم کی گئی ۔ اس تہنیت کی پیشکشی کے موقع پر حافظ مبین احمد ق...

رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں مراٹھی بھاشا دن کا شاندار انعقاد۔

Image
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) شہر کے قدیم اور ممتاز تعلیمی ادارے رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں مراٹھی بھاشا دن نہایت جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ یہ تقریب مہاراشٹر کے نامور شاعر اور دانشور کسما گرج کی یومِ پیدائش کے موقع پر جمعہ 27 فروری 2026 کو اردو بسیرا ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر سوداگر شکھرے نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ مراٹھی ہماری مادری زبان ہے اور اس کا تحفظ، فروغ اور ترویج ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔  انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مراٹھی زبان میں پڑھنے، لکھنے اور بولنے کی مسلسل مشق کریں تاکہ زبان سے ان کا رشتہ مضبوط ہو۔مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر یو۔ ایل۔ سمباری شریک ہوئے۔ دیگر معزز مہمانان میں ابرار پٹھان (سی آر سی)، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری، اسسٹنٹ ہیڈماسٹر مخلص مدعو اور سپروائزر سبطین کشیلکر شامل تھے۔پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری نے مہمانانِ کرام کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کے تعلیمی و ثقافتی پروگرام طلبہ میں خود اع...

قومی یوم سائنس جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

Image
جلگاؤں : ( عقیل خان بیاولی) اقراء تعلیمی ادارہ کے زیرِ انتظام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول میں قومی یوم سائنس عرفان سالار کی صدارت میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔جس میں طلبہ نے حصہ لیا اور سائنس کے تئیں اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر نمیرہ شاہ نے وطن عزیز کے عظیم سائنس دان ڈاکٹر سی ۔وی ۔رمن کا دلکش روپ اختیار کیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ طلبہ نے سائنس کے موضوع پر مؤثر تقاریر پیش کیں اور مختلف سائنسی اصولوں پر مبنی ورکنگ ماڈلز کی نمائش کی۔ پروگرام کا خصوصی مرکزِ توجہ میجیکل شو رہا۔صدر مدرس ریاض شاہ نے سائنس سے متعلق دلچسپ ماڈلز پیش کیے، جن سے بچوں میں سائنس کے تئیں مزید دلچسپی پیدا ہوگی اس موقع پر کاشف انجم نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے قاضی ظمیر اشرف ، ڈاکٹر ذاکر بشیر عتیق احمد ، ممتاز میم، یاسمین میم، جاوید شیخ ، محسن خان، ذیشان احمد اور فرحان شیخ موجود تھے۔

اقرا اردو ہائی اسکول تونڈا پور میں "قومی ساینس دن" کا انعقاد۔

Image
 جلگاؤں( عقیل خان بیاولی): اقراء ایجو کیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائی اسکول تونڈا پور میں ٢٨ فروری آنجہانی معروف سائنس داں چندر شیکھر وینکٹ رمن ( سی وی رمن ) کی عظیم یاد گار " رمن افکٹ " کے موقع پرقومی یوم ساینس کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے اپنے علم ساینس کی استانی شاہین اقبال کی زیر رہنمائی چارٹس، ماڈلس و سائنسی تحقیقات پر مبنی معلومات کے ذریعے آنجہانی چندر شیکھر وینکٹ رمن کو خراج تحسین پیش کی اس موقع پر مضمون شاہین اقبال نے چندر شیکھر وینکٹ رمن کی زندگی کے مختلف گوشوں پر سیر حاصل گفتگو کی موصوفہ نے رمن افکٹ کا حوالہ روشنی کے بکھرنے کے مظہر پر آنجہانی ساینس داں کی مشہور دریافت پر تجزیاتی مشاہدہ پیش کیا۔ صدارتی کلمات میں صدر مدرس محمد ایوب شیخ نے روز مرہ کی زندگی میں علم سائنس کے استعمال و نت نئی ایجادات میں ساینس کی اہمیت و افادیت پر مفصل روشنی ڈالی معلم عقیل احمد جلیل احمد کے رسم شکریہ پر اس سانسی نمائش پر تقریب کا اختتام ہوا مذکورہ نمائش میں طلبہ نے بڑے ہی جوش و خروش و دلجمعی سے حصہ لیا۔ اس کامیاب سرگرمی کے انعقاد پر ایجوکیشن سوسائ...

کوہ نور ٹیچرس کالونی نے وارڈ نمبر ۱۱/کے نومنتخب کارپوریٹر کا استقبال کی اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

Image
بھیونڈی : (عبدالرحمن یوسف ) : حال ہی میں بھیونڈی نظامپور شہر مہانگر پالیکا بھیونڈی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب عمل میں آیا۔ شہر میں جو گرم ہواؤں کا زور تھا فی الحال وہ خاموش ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔وارڈ نمبر ۱۱ میں جہاں امسال حذیفہ حلیم انصاری، نصراللہ نور محمد انصاری، وجے بھگت، اشفاق ان کارپوریٹر کے علاوہ سابق کارپوریٹر حلیم انصاری کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ رات تراویح بعد کوہ نور ٹیچرس کالونی کے صدر محمد رفیق لقمان شیخ، سیکرٹری ہارون محمد حسن شیخ، نوید عبدالرشید شیخ اور عبدالرحمن یوسف نے چاروں کارپوریٹر کو پھولوں کا گلدستہ ان کی خدمت میں پیش کرکے استقبال کیے اسی طرح کالونی کے بزرگوں میں محمد حسن شیخ اور شیخ یوسف شیخ احمد ان دونوں کے دست مبارک سے حلیم انصاری کا استقبال پھولوں کے گلدستہ سے ہوا۔ بعد استقبال کے محمد حسن شیخ نے نومنتخب کارپوریٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کالونی کے تمام اہل خانہ آپ لوگوں کے ساتھ کھڑے تھے۔ آپ لوگوں کے منتخب ہونے پر ہمیں بھی مسرت ہوئی۔ لہذا اسی خوشی میں سب نے مل کر آپ لوگوں کا استقبال کیا۔ صاف صفائی اور دیگر کاموں پر توجہ دے گے ایسی ام...

تملناڈو رانپیٹّ ضلع، آرکاٹ شہر مونسپل مسلم بوائز پرائمری اسکول میں قومی یومِ سائنس کی تقریب کا کامیاب انعقاد۔

Image
تملناڈو رانپیٹّ ضلع، آرکاٹ شہر مونسپل مسلم بوائز پرائمری اسکول میں قومی یومِ سائنس کی تقریب کا کامیاب انعقاد۔  تملناڈو (محمد رضوان اللہ) رانپیٹّ ضلع کے آرکاٹ شہر میونسپل مسلم بوائز پرائمری اسکول میں قومی یومِ سائنس کے موقع پر طلبہ کے ساتھ سائنس ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر عظیم سائنس داں سر سی وی رامن کے ماسک طلبہ میں تقسیم کیے گئے اور سائنسی شعور کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ اس تقریب میں تمل ناڈو سائنس موومنٹ کی ضلعی نائب سیکریٹری محترمہ شری ودھیا شریک ہوئیں۔ ان کے ہمراہ ہیڈ ماسٹر جناب محمد رضوان اللہ، جناب سید سراج الدین اور محترمہ جیلانی بیگم بھی موجود تھے۔

اقرأ اردو ہائی اسکول بورنار میں قومی سائنس دن کا شاندار انعقاد۔

Image
بورنار (نامہ نگار) بمورخہ 28 فروری، اقرأ اردو ہائی اسکول بورنارمیں قومی سائنس دن نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ و اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت سلمان پٹیل نے حاصل کی۔ ان کی پُرسوز آواز نے محفل کو روحانی فضا سے معطر کر دیا۔ تقریب کی صدارت انچارج صدر مدرس عارف خان سر نے کی۔ نظامت کے فرائض شیخ امیر سر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے اور پورے پروگرام کو منظم انداز میں آگے بڑھایا۔ سب سے پہلے عافیہ شیخ مختار نے C. V. Raman کی زندگی اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر سی وی رمن ایک عظیم سائنس دان تھے جنہوں نے “رمن اثر” دریافت کیا اور 1930 میں طبیعیات کا نوبل انعام حاصل کیا۔ ان کی محنت اور لگن نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اس کے بعد خدیجہ صادق دیشمکھ نے National Science Day کی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 28 فروری کو یہ دن منایا جاتا ہے تاکہ طلبہ میں سائنسی شعور بیدار ہو اور وہ تحقیق و جستجو کی طرف راغب ہوں۔ انہوں نے اس دن کے تاریخی پس منظر اور اس کے مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔ ن...

فروری 28....یوم قومی سائنس کے موقعہ پر اک مضمون۔" مسلمان طبقہ اور عصری علوم"۔ - مضمون نگار : سی. عبدالعزیز تسلیم، نندیال ڈسٹرکٹ، آندھراپردیش ، انڈیا...

Image
فروری 28....یوم قومی سائنس کے موقعہ پر اک مضمون۔       " مسلمان طبقہ اور عصری علوم" مضمون نگار : سی. عبدالعزیز تسلیم،  نندیال ڈسٹرکٹ، آندھراپردیش ، انڈیا... 9059590071  اللہ تعالیٰ نے دنیا بنایا.. اس دنیا میں کئ ہزار مخلوقات کا جنم ہوا.. جن میں انسان کو اشرف المخلوقات کا لقب دیاگیا... یہ لقب اس لے دیا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوقات میں انسان ہی کو علم دے رکھا ہے.. روز اول سے ہی مسلمانوں کے ہر طبقہ نے علم سے شغف رکھا.. کہیں ، کسی کتاب میں، میں نے پڑھا ہے کہ " مسلمانوں میں ایک زمانے میں اپنے گھروں میں کتابوں کو رکھنے کا ذوق و شوق اس قدر عام تھا کہ بڑے بڑے مالدار لوگ گراں و نایاب، دستیاب کتابوں کی خریداری کرکے اپنے گھروں میں رکھتے تھے... تاکہ اہل علم اور جن کو ضروری کتابوں کی تلاش ہو ان کے گھر آئیں.. جب یورپ کےمذہب عیسائی کے مذہبی راہبوں نے علم سائنس کو خلاف مذہب قرار دیتے ہوےء ممنوع قرار دیا.. لیکن مشرق میں سلاطین اسلامیہ نے علم سائنس کے فروغ میں فراغ دلی کا مظاہرہ کیا.. علم فلکیات اور دگر سائنسی شاخوں میں حیرت انگیز ایجادات ہوےء. اور کائنات کے پ...

ایسے ہوتا ہے شہر کا وکاس۔ - ازقلم : وسیم رضا خان۔

Image
ایسے ہوتا ہے شہر کا وکاس۔ -  ازقلم : وسیم رضا خان۔    شہروں کی ترقی نعروں، پوسٹروں اور مذہبی و سیاسی علامتوں سے نہیں ہوتی۔ ترقی ٹھوس فیصلوں سے، منصوبوں کی منظوری سے، بجٹ کے درست استعمال سے اور عوام کے روزمرہ مسائل کے حل سے ہوتی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے کئی بلدیاتی ادارے آج ترقی کے بجائے صرف سیاست کا اکھاڑا بن کر رہ گئے ہیں۔ حال ہی میں ناسک ضلع کی سٹانہ نگر پریشد کی عام سبھا نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر ارادہ مضبوط ہو تو چند گھنٹوں میں بھی شہر کی سمت بدلی جا سکتی ہے۔ سٹانہ کی صدر بلدیہ ہرشدا پاٹل نے صرف 7 گھنٹوں کی میٹنگ میں 111 تجاویز منظور کر کے ایک مثال قائم کی۔ یہ تجاویز شہر کی بنیادی ضروریات—سڑک، پانی، صفائی، روشنی کے انتظام اور دیگر ترقیاتی کاموں—سے متعلق تھیں۔ یہی ہے انتظامی چستی، یہی ہے عوامی نمائندوں کی جوابدہی۔ اس کے برعکس، ناسک ضلع کے ہی مالیگاؤں کی مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ان دنوں جن وجوہات سے خبروں میں ہے، وہ ترقی سے کوسوں دور ہیں۔ کبھی ٹیپو سلطان کی تصویر پر تنازع کھڑا کیا جاتا ہے، تو کبھی میونسپل دفتر میں نماز پڑھنے کے معاملے پر سیاست گرمائی جاتی ...

حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا : عفت و حیا کی پیکر اور جنت کی ملکہ۔۔از قلم : نورجہاں بانو بنت عبد العزیز خان طالبہ ایچ جے تھیم اقراء کالج مہرون جلگاؤں۔

Image
حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا : عفت و حیا کی پیکر اور جنت کی ملکہ۔۔ از قلم :  نورجہاں بانو بنت عبد العزیز خان طالبہ ایچ جے تھیم اقراء کالج مہرون جلگاؤں۔  حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا، رسولِ اکرم ﷺ کی نورِ نظر، حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کی گود کی پرورش یافتہ، اور جنتی عورتوں کی سردار ہیں۔ آپ کی ذات پاکیزگی، صبر، زہد، قناعت، حیا اور وفا کا ایسا حسین امتزاج ہے کہ تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ آپ کی زندگی سادگی، تقویٰ اور خشیتِ ربانی کا اعلیٰ نمونہ تھی۔ رسولِ اکرم ﷺ آپ سے بے پناہ محبت فرماتے تھے اور ارشاد فرمایا: "فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے، جس نے اسے ناراض کیا، اس نے مجھے ناراض کیا۔" (بخاری، مسلم)۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اپنی زندگی سخت محنت اور قناعت کے ساتھ گزاری۔ شادی کے بعد حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ساتھ سادہ زندگی بسر کی، خود چکی پیس کر آٹا بناتیں، پانی بھر کر لاتیں اور گھر کے تمام کام انجام دیتیں لیکن کبھی زبان سے شکوہ نہ کیا۔ آپ کی سخاوت اور ایثار بھی بے مثال تھا۔ خود بھوکی رہتیں مگر دوسروں کو کھانا کھلاتیں۔ آپ کی عبادت گزاری کا یہ عالم تھا ...

بیدر میں عظیم الشان افطار پارٹی کا انعقاد۔

Image
بیدر : 27/ فروری(نامہ نگار ) بلال کالونی، جاشمین کالج گراؤنڈ میں ایک روح پرور گیٹ ٹوگیدر و افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کی معزز شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن اسمبلی بیدر جناب الحاج محمدرحیم ریاستی وزیر اور جناب عزیز خان چیئرمین جاشمین کالج سمیت دیگر معززین ضلع موجود رہے۔ دعوت افطاروضیافت میں روزہ داروں کے لیے اجتماعی افطار کا نظم کیا گیا اور بھائی چارہ، یکجہتی اور باہمی محبت کا پیغام دیا گیا۔ تقریب کا انعقاد Jasmine Group Of Institutions کی جانب سے کیا گیا۔ شرکاء نے اس بابرکت موقع پر ملکی و ملی ترقی، امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ شہر بیدر میں منعقدہ اس افطار پارٹی کو عوامی سطح پر خوب سراہا گیا اور منتظمین کی کاوشوں کی تعریف کی گئی۔

اینگلو اُردو ہائی اسکول نندوربار میں سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات کا شاندار اختتام۔

Image
نندوربار : (اکرام قادری) ضلع کا معروف تعلیمی ادارہ اینگلو اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، نندوربار میں دو روزہ سالانہ تقریبِ تقسیمِ اسناد و انعامات نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سال بھر منعقد ہونے والی مختلف تعلیمی، ادبی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے تقریباً 750 طلبہ و طالبات کو اسناد، میڈلز، ٹرافیاں اور خوبصورت انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سائنسی نمائش، ریاضی کوئز، اُردو و انگلش گیمز، کھیلوں کے مقابلے، تحریری و تقریری مقابلے، مضمون نویسی، ڈرائنگ مقابلے، ثقافتی پروگرام اور جنرل نالج کوئز سمیت مختلف پروگراموں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ انعامات کی تقسیم کے دوران طلبہ میں خوشی اور جوش و خروش کی لہر دوڑتی ہوئی نظر آئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مدرس فیاض خان سر نے طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمہ جہت ترقی کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بے حد ضروری ہیں۔ نائب صدر مدرس قمر رضا سر اور سپروائزر پنجاری خالد سر نے بھی طلبہ کو مبارکباد پیش کی ا...

ضلع پریشد اردو سکول نگر دیولہ میں استقبال ماہ رمضان المبارک پروگرام کا انعقاد۔

Image
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)  ضلع پرشد اردو اسکول نگردولہ تعلقہ پاچورا میں استقبال ماہ رمضان المبارک عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ آغاز تلاوت کلام پاک حمد اور نعت پاک سے کی گئی طلبہ و طالبات نے استقبال ماہ رمضان المبارک پر گیت پیش کی۔ غرض و غایت شیخ جاوید رحیم نے پیش کی صدرات غریب نواز مسجد کے خطیب و امام انصاف رضا صاحب نے کی۔مہمان خصوصی کے طور پر امین شاہ موجود تھے۔ صدارتی خطبے میں انصاف رضا صاحب نے روزے رکھنے کا مقصد صرف بھوکا رہنا نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعے سے تقوی حاصل کرنا ہے۔روزے کی بھوک پیاس ہمیں ياد دلاتی ہے کہ دنیا میں کئی غریب، یتیم، بیوہ، بے سہارا، مجبور لوگ ہیں جنہیں دو وقت کا کھانا بھی میسر نہیں ۔ روزہ ہمیں ان کی غربت مجبوری کا احساس دلاتے ہوئے ان کی مدد کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔اس رمضان میں ہمیں اپنے پڑوسی اور ہمسایوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔اپنے اعضاء کو ہر طرح کی برائی سے روکے رکھنا ہے۔انہوں نے روزے کے مذہبی فوائد کے ساتھ ساتھ سائنسی فوائد بھی بچوں کے سامنے پیش کیے۔ بڑی تعداد میں روزہ دار چھوٹے چھوٹے طلبہ و طالبات کی ستائش اور حوصلہ افزائی ک...

وزیر اعظم مودی انسانیت کے خلاف جنگی مجرم سے حاصل شدہ "اسپیکر آف دی نیسیٹ میڈل" کو واپس کریں۔

Image
سہارنپور ، 27 فروری 2026 (راست)  وحدت اسلامی ہند کے امیر ضیاء الدین صدیقی نے وزیراعظم مودی کے ذریعے دورہ اسرائیل کی شدید الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نہایت ہی نامناسب قدم ہے ۔  اسرائیل کی حکومت اور بنجامن نیتن یاہو غزہ میں 80000 ہزار معصوم شہریوں کے قاتل ہیں۔ عورتوں اور معصوم بچوں کے قاتل ہیں ۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے ذریعے غزہ میں معصوم شہریوں کا قتل عام روزمرہ کا معمول ہے ۔  انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا ہے۔ غزہ میں نسل کشی کے جنگی مجرم بنجامن نیتن یاہو کے خلاف کئی ممالک میں گرفتاری کے وارنٹ ہیں۔ اسرائیل موجودہ حالات میں بڑے پیمانے پر عالمی بائکاٹ سے دوچار ہے۔  اسرائیل کے ذریعے نیل و فرات کے درمیان تمام علاقوں پر اسرائیلی توسیع کے اعلانات کے موقع سے یہ دورہ ایک خطرناک قدم ہے۔ ان حالات میں ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے اسرائیل کا دورہ اور بنجامن سے قربت کا اظہار نہایت ہی غیر مناسب رویہ ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی سے توقع تھی کہ اس موقع سے اسرائیل کے جنگی جرائم کا تذکرہ کرتے اور اس معاملے میں بھارت کے موقف ک...

مسلمان باطل طاقتوں سے خوف نہ کھائیں ، نصرت الہی پر بھروسہ کریں۔شکم سیری سے ایمانی قوت کو جلا نہیں ملتی ، جنگ بدر اور مسلمان کے زیر عنوان عزیز اللہ سرمست کا خصوصی خطاب۔

Image
  گلبرگہ 27 : (راست) سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کہا ہے کہ جنگ بدر سے یہ پیغام ملتا ہے کہ مسلمان باطل طاقتوں سے ہرگز خوف نہ کھائیں بلکہ نصرت الہی پر بھروسہ کریں وہ آج مسجد ہاجرہ گیسو دراز کالونی نزد جواہر ہند اسکول نیا محلہ گلبرگہ میں نماز جمعہ سے قبل جنگ بدر اور مسلمان کے زیر عنوان خصوصی خطاب کررہے تھے انہوں نے رمضان المبارک میں پیش آئے غزوات اور جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان فتوحات اور غلبہ دین کیلئے جدوجہد کرنے کا مہینہ ہے عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا آج ساری دنیا میں مسلمانوں کا قتل و خون ہورہا ہے لیکن مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ بیعت رضوان میں نبی کریم نے صحابہ کرام سے حضرت عثمان کے قتل کا بدلہ لینے کی قسم لی تھی عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ جنگ بدر کا یہ پیغام ہے کہ مسلمان عددی طاقت پر نہیں اللّٰہ کی نصرت پر بھروسہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بدر میں قریش کے شکست کی سب سے بڑی وجہ ان کا انتشار اور کئی سرداروں کا لشکر کی قیادت کرنا تھا آج مسلمان بھی انتشار اور بٹی ہوئی قیادت کی اسی کیفیت سے ...

بلڈانہ کی ننھی روزدار عبیہا سہیل خان نے عمر کے پانچویں سال اپنا پہلا روزہ رکھا اور مکمل کیا ۔

Image
ماہ صیام عبادتوں اور نیکیوں کے ساتھ معصوم دلوں میں رب کی ربوبیت پیدا کرنا کا ذریعہ بھی ہے۔ الحمداللہ امسال رمضان مبارک کے نویں دن مورخہ ستائیس فروری کو بلڈانہ کی ننھی روزدار عبیہا سہیل خان نے عمر کے پانچویں سال اپنا پہلا روزہ رکھا اور مکمل کیا ۔ اس موقع پر متعلقین، اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے عبیہا خان کو مبارک باد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا، نیز اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔     اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ، عبیہا کو تقویٰ، کامل ایمان نصیب فرمائے اوردنیا و آخرت کی تمام خوشیوں سے سرفراز فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

غیبی نگر بھیونڈی کے علاقہ میں افطاری کی خریداری (بھیونڈی) (عبدالرحمن یوسف )

Image
غیبی نگر بھیونڈی کے علاقہ میں افطاری کی خریداری (بھیونڈی) (عبدالرحمن یوسف )   مسلم اکثریتی شہر بھیونڈی میں رمضان المبارک کی رونق دیکھنے جیسی ہوتی ہے۔ ہر محلے اور اہم چوراہوں پر لوگوں کی گہما گہمی سے ایک الگ سماں رہتا ہے۔ بچوں اور بڑوں کے سروں پر ہمہ وقت خوشنما ٹوپیاں پہنے روحانی منظر پیش کرتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ مہینہ ہمیں قوت ارادی، خود اعتمادی، استقلال و ثابت قدمی، جذبہ ہمدردی و خیر خواہی کا سبق ملتا ہے۔ آج عصر بعد افطاری کے لوازمات لینے ہم غیبی نگر، اولیاء مسجد کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ یہاں عصر کی نماز پڑھ کر مصلیان ، دیگر روزدار اور بچے یہاں لگے بازار کی رونق میں اضافہ کررہے ہیں۔ یہاں پر افطاری کا سامان فروخت کرنے والے گاڑی پر انواع و اقسام کے لوازمات فروخت کررہے ہیں۔ ان کی آواز ہماری سماعت سے ٹکرا کر دعوت خرید کے لیے ان کے پاس جانے پر مجبور کر رہی تھی۔ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کس طرح سے خریداری کے لیے ہجوم لگا ہوا ہے۔ ہم بھی اس ہجوم میں شامل ہو کر حسبِ منشا افطاری کے لوازمات لے کر اس بازار کا جائزہ لینے لگے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس بر...

بکھرتے رشتے۔۔۔!!ا۔ - زقلم : سراج الدین (راحیل) عبدر رزاق نلا مندو۔(پیر کرم علی شاہ اردو پرائمری اسکول، مہانگرپالیکا، پنویل، رائے گڑھ، مہاراشٹرا۔)

Image
بکھرتے رشتے۔۔۔!! ازقلم : سراج الدین (راحیل) عبدر رزاق نلا مندو۔ (پیر کرم علی شاہ اردو پرائمری اسکول، مہانگرپالیکا، پنویل، رائے گڑھ، مہاراشٹرا۔) آج میں ایک ایسے مضمون پر بات کرنے والا ہوں جسکو پڑھنے کے بعد ہماری عوام کو کہیں نا کہیں احساس ہوجائےگا کی ہم جھوٹے سکون کے چکر میں اصل خوشیاں اور رشتے کھوتے جا رہے ہیں۔ پرانے زمانے میں ایسا مانا جاتا تھا کی مِل جُل کر رہنے سے خوشیاں بڑھتی ہیں اور غم جلدی کم ہو جاتے ہیں۔ مجھے آج اس بات کا احساس ہو رہا ہے کی اپنے گھر والوں سے دور رہکر ہم کبھی بھی خوش نہیں رہ سکتے۔یہ بات سچ ہے کی پیسہ کمانا چاہیے اور ضروری بھی ہے۔ لیکن پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا۔ پیسہ صرف زندگی کو آسان بنا دیتا ہے، پیسے سے کبھی بھی خوشیاں خریدی نہیں جا سکتی۔ آج کل ہم ایسے مسئلوں میں فسے پڑے ہیں کی ہم کو پتہ ہی نہیں ہے کی ہم ایک دوسرے سے الگ ہوتے جا رہے ہیں اور اپنی زندگیوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ہمارا گھر میں ایک دوسرے سے بات کرتے رہنا ضروری ہے، جب تک ہم بات نہیں کریں گے تب تک ہمیں پتہ ہی نہیں چالیگا کی اصل بات کیا ہے۔ اور جس دن ہمیں اس بات کا احساس ہوتا ہے کی ہم ب...

سر سید احمد خان لائبریری میں مراٹھی زبان کا دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

Image
(راست) محمد اقبال۔سر سید احمد خاں لائبریری میں 27 فروری کے موقع پر مراٹھی زبان کی مختلف کتابوں کا مطالعہ کیا گیا۔ اس تقریب میں اقلیتی سیوا سنگٹھن کے ریاستی صدر جہانگیر اے۔ خان نے اپنے خطاب میں مراٹھی مضمون کی اہمیت اور مادری زبان کے مقام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مادری زبان انسان کی ہمہ جہت ترقی کے لیے نہایت اہم ہے اور اس کے تحفظ اور فروغ کے لیے سب کو کوشش کرنی چاہیے۔ اسی طرح کتب خانے کے سیکریٹری عبدالرؤف شیخ نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے بچوں کو کتب خانے کی جانب سے چھوٹے بچوں کی کتابیں مطالعے کے لیے فراہم کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچپن سے مطالعے کی عادت ڈالنے سے طلبہ کی ذہنی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔ اس موقع پر کتب خانے کے کتب دار ادریس شیخ، عملہ اور نہال کمیل شیخ، شوہیب شیخ، ہاشم رشید شیخ، ہارون شیخ، نومن ملک، ابراہیم پٹاوے اور دیگر قارئین بچے اور بچیاں بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

جب گودھرا غزہ سے ملا۔۔ از قلم:- ابرارالحق مظہر حسناتی۔

Image
جب گودھرا غزہ سے ملا۔ از قلم:- ابرارالحق مظہر حسناتی۔ سن 2002 کے سانحۂ گودھرا نے ہندوستانی سیاست کی سمت بدل دی تھی۔ اسی طرح آج غزہ عالمی ضمیر کے لیے ایک کڑا امتحان بنا ہوا ہے۔ جب ان دونوں استعاروں کو موجودہ عالمی سیاست کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے، اور اس پس منظر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اسرائیل سے قریبی تعلقات اور دوروں کا جائزہ لیا جاتا ہے، تو بحث محض سفارت کاری تک محدود نہیں رہتی بلکہ اخلاقی، نظریاتی اور مستقبل کے سوالات کو بھی جنم دیتی ہے۔ مودی کا سیاسی عروج گجرات کے دورِ حکومت اور اس کے بعد کے حالات سے جڑا ہوا ہے۔ ناقدین طویل عرصے تک 2002 کے فسادات کو ان کی سیاسی شناخت کے ساتھ جوڑتے رہے، اگرچہ عدالتی عمل میں انہیں براہِ راست مجرم قرار نہیں دیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل کی موجودہ قیادت بھی فلسطین کے مسئلے پر سخت گیر پالیسیوں کے باعث عالمی تنقید کا سامنا کرتی رہی ہے۔ یوں دونوں حکومتوں پر انسانی حقوق کے سوالات مختلف سطحوں پر اٹھتے رہے ہیں، چاہے ان کی نوعیت اور قانونی حیثیت الگ کیوں نہ ہو۔ غزہ میں جاری تنازعے کے دوران عالمی برادری کے کئی حلقے اسرائیل کی عسکری کارروائیوں پر...

فروری27، یومِ مراٹھی زبان: تاریخ، صورتحال اور اردو–مراٹھی رشتہ۔ازقلم : عقیل خان بیاولی جلگاؤں۔

Image
فروری27،  یومِ مراٹھی زبان: تاریخ، صورتحال اور اردو–مراٹھی رشتہ۔ ازقلم : عقیل خان بیاولی جلگاؤں۔ مہاراشٹر کی تہذیبی شناخت اور فکری روایت میں مراٹھی زبان کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ریاست میں ہر سال 27 فروری کو یومِ مراٹھی زبان منایا جاتا ہے تاکہ نئی نسل میں زبان کی محبت، ادبی شعور اور ثقافتی وابستگی کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ دن محض ایک رسمی تاریخ نہیں بلکہ لسانی خود آگاہی اور تہذیبی تسلسل کی علامت ہے۔ 27 فروری یومِ مراٹھی زبان کیوں منایا جاتا ہے؟ 27 فروری کو یومِ مراٹھی زبان منانے کا مقصد مراٹھی زبان کے ادبی سرمائے، علمی روایت اور سماجی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن ریاست بھر میں تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر اور ثقافتی مراکز میں تقریبات، مشاعرے، مضمون نویسی کے مقابلے، کتاب میلوں اور مباحثوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ دن اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ مادری زبان میں تعلیم و اظہار نہ صرف ذہنی نشوونما کو مضبوط کرتا ہے بلکہ قومی و ریاستی شناخت کو بھی مستحکم بناتا ہے۔ ریاستِ مہاراشٹر میں مراٹھی زبان کی صورتحال مراٹھی زبان ریاست کی سرکاری زبان ہونے کے باوجود عملی زندگی میں کئی چیلنجوں ...

معصوم طلباء کے مالی تعاون کا جذبہ ۔۔۔ رمضان المبارک میں انسانیت اور صدقہ جاریہ کا خوبصورت پیغام ۔۔

Image
معصوم طلباء کے مالی تعاون کا جذبہ ۔۔۔ رمضان المبارک میں انسانیت اور صدقہ جاریہ کا خوبصورت پیغام ۔۔  اوسہ ضلع لاتور (محمد مسلم کبیر): رمضان المبارک کا مقدس مہینہ عبادت، رحمت اور صدقہ کی فضا لے کر آتا ہے۔ اس مقدس مہینے کے دوران، اوربٹ پری پرائمری انگلش اسکول نے، جیسا کہ یہ ہر سال کرتا ہے، بچوں میں صدقہ اور ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے صدقہ باکس سرگرمی کا اہتمام کیا۔ جس میں اسکول کے معصوم بچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا، اپنی یومیہ چھوٹی سی بچت کا استعمال کیا۔ کچھ نے اپنی پاکٹ منی عطیہ کی، جب کہ دوسروں نے خیرات کے حق میں اپنی پسندیدہ چیزیں چھوڑنے کا انتخاب کیا۔ ان معصوم ہاتھوں نے ثابت کیا کہ تعاون کا جذبہ چھوٹی سے رقم سے شروع ہو سکتا ہے لیکن اس کا اثر بہت گہرا ہوتا ہے۔ جمع شدہ صدقہ کو ضرورت مندوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسی طرح اسکول کے سامنے واقع مسجد نبی کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ مسجد کی تعمیر کو صدقہ جاریہ کا بہترین ذریعہ سمجھتے ہوئے تمام بچوں سے اس نیک کام میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی تھی جس میں بچوں نے دل سے اس اپیل کو قبول کیا اور صرف ایک ہ...

آج کا افطار کل کی سحر ۔ محمد حسام الدین ریاض - صدائے مہاراشٹر۔

Image
آج کا افطار کل کی سحر ۔ محمد حسام الدین ریاض - صدائے مہاراشٹر۔

جالنہ میں ’21ویں صدی کا خواتین ادب‘ پر ایک روزہ قومی کانفرنس کا شاندار انعقاد۔اردو نے ہمیشہ خواتین ادب کو عزت و احترام دیا ہے: سید حسین اختر۔خواتین قلم کاروں کی ادبی خدمات پر سنجیدہ مکالمہ، مختلف زبانوں کے ماہرین کی شرکت۔

Image
جالنہ میں ’21ویں صدی کا خواتین ادب‘ پر ایک روزہ قومی کانفرنس کا شاندار انعقاد۔ اردو نے ہمیشہ خواتین ادب کو عزت و احترام دیا ہے: سید حسین اختر۔ خواتین قلم کاروں کی ادبی خدمات پر سنجیدہ مکالمہ، مختلف زبانوں کے ماہرین کی شرکت۔ جالنہ (نامہ نگار):اردو ادب کی روشن روایت اور اس کے وسیع و ہمہ گیر مزاج کو اجاگر کرتی ہوئی ایک روزہ قومی کانفرنس بعنوان “21ویں صدی کا خواتین ادب” کا شاندار انعقاد راشٹرماتا اندرا گاندھی آرٹس کامرس اینڈ سائنس کالج میں عمل میں آیا۔ اس قومی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے چیئرمین سید حسین اختر نے کہا کہ اردو ادب نے ہمیشہ خواتین قلم کاروں کو عزت، وقار اور مساوی مقام عطا کیا ہے۔انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ اردو کا ادبی سرمایہ صرف مرد قلم کاروں تک محدود نہیں رہا بلکہ خواتین اہلِ قلم نے بھی ہر دور میں اردو ادب کو فکری، تخلیقی اور تحقیقی سطح پر مضبوط کیا ہے۔ سید حسین اختر نے کہا کہ مہاراشٹر میں اردو ادب کے فروغ کے لیے جو سہولتیں مردوں کو فراہم کی جاتی ہیں، وہی سہولتیں خواتین قلم کاروں کے لیے بھی دستیاب ہیں،...

انٹر اسکول ڈرامہ مقابلے میں الحمد ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج، بھیونڈی کی نمایاں کامیابی۔

Image
بھیونڈی: (راست) طلبہ و طالبات کی مخفی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور ان میں خود اعتمادی، تخلیقی شعور اور اسٹیج پر اظہار کی مہارت پیدا کرنے کے لیے مختلف تعلیمی و سماجی ادارے وقتاً فوقتاً بین المدارس مقابلوں کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر شہر بھیونڈی کی دو معروف تنظیموں سفینہ فاؤنڈیشن اور یونک تھیٹر کے اشتراک سے گزشتہ دنوں حفیظ میرج گراؤنڈ میں انٹراسکول ڈرامہ مقابلے کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اس باوقار مقابلے میں شہر کے مختلف اسکولوں نے شرکت کی، مقابلے میں الحمد ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج بھیونڈی کے اردو میڈیم کے پنجم تا ہشتم جماعت کے بیس طلبہ پر مشتمل گروپ نے بھی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ طلبہ نے معروف ڈرامہ نگار صادق انصاری کا تحریر کردہ ڈرامہ “خزاں کے پھول” کو نہایت عمدہ تیاری، مؤثر مکالمہ ادائیگی اور جاندار اداکاری کے ساتھ پیش کیا۔ اس ڈرامے کی ہدایتکاری کا فریضہ نور عالم انصاری نے بخوبی انجام دیا، جس کی بدولت اسٹیج پر پیشکش انتہائی منظم اور پُراثر رہی۔ طلبہ کی محنت رنگ لائی اور الحمد ہائی اسکول نے مجموعی طور پر مقابلے کا تیسرا انعام حاصل کرکے اپ...

اقراء بورنار میں مراٹھی زبانِ فخر دن جوش و خروش سے منایا گیا۔

Image
بورنار (نامہ نگار): اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ انتظام عبدالمجید سالار اقراء اُردو ہائی اسکول، بورنار تعلقہ و ضلع جلگاؤں میں مراٹھی زبانِ فخر دن نہایت جوش و خروش اور مسرت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر جماعت پنجم تا نہم کے طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔ مراٹھی زبان کے فروغ، تحفظ اور ترویج کے مقصد سے مختلف تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت انچارج صدر مدرس جناب عارف خان سر نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے مراٹھی دن کی اہمیت، 27 فروری کی تاریخی حیثیت اور عظیم ادیب وشنو وامن شیرواڑ کر (کُسموماگرج) کی ادبی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھی زبان ہماری تہذیبی شناخت ہے اور اس کا احترام و فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر طلبہ نے مراٹھی زبان کے بارے میں معلوماتی تقاریر پیش کیں۔ کسموماگرج کی حیات اور ادبی خدمات پر بھی اظہارِ خیال کیا گیا۔ مراٹھی نظموں کی پیشکش اور مزاحیہ لطیفوں نے پروگرام کو دلچسپ اور پُر لطف بنا دیا۔ طلبہ کی پُراعتماد پیشکش کو حاضرین نے خوب سراہا۔ نظامت کے فرائض شعبۂ مراٹھی کے سربراہ جناب فیروز خان سر نے بخوبی ا...

رمضان، امتحان اور نقل بازی ایک اخلاقی بحران کی داستان۔فیچر نویس: (لئیق احمد محمدصادق، مانورہ،ضلع باسم)

Image
رمضان، امتحان اور نقل بازی ایک اخلاقی بحران کی داستان۔ فیچر نویس: (لئیق احمد محمدصادق، مانورہ،ضلع باسم)     رمضان المبارک کا مہینہ نزولِ قرآن، تزکیۂ نفس اور کردار سازی کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مقدس زمانہ ہے جس میں مسلمان صرف بھوک اور پیاس ہی سے نہیں بلکہ جھوٹ، فریب اور بددیانتی سے بھی رکنے کا عہد کرتا ہے۔ مگر ہمارے تعلیمی اداروں میں ایک عجیب تضاد دکھائی دیتا ہے: ہاتھ میں تسبیح، زبان پر دعا، اور امتحان پیڈ کے نیچے پرچی۔  یہ سوال اب محض طالب علموں تک محدود نہیں رہا بلکہ پورے تعلیمی نظام کے ضمیر سے پوچھا جا رہا ہے:  کیا رمضان میں روزہ رکھ کر امتحان میں نقل کرنا ایمان داری ہے یا ایمان کے ساتھ مذاق؟ اگر جائز ہے تو اتنا ڈر کیوں؟ اگر ناجائز ہے تو پارسائی کیوں؟اگر پارسائی کی نمائش ہے تو منافقت سے انکار کیوں  ؟ قرآن تو اقراء کی بات کرتا ہے، ایمانداری کیوں بات کرتا ہے۔ قرآن مجید واضح اعلان کرتا ہے: "اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔"  یہ حکم صرف زبان کے سچ کا نہیں بلکہ عمل کی سچائی کا بھی ہے۔ نقل بازی میں جھوٹ شامل ہے، دھوکا شامل ہے اور ن...

ضلع پریشد پرا یمر ی اردو اسکول ناگنسور، تعلقہ اکلکوٹ، ضلع سولاپور کے جماعت دوم کے سات سالہ معصوم طالب علم عادل راجے بھائی واڈیکر نے آج بروز جمعرات اپنا پہلا روزہ بحمد اللہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

Image
سولاپور (راست) ضلع پریشد پرا یمر ی اردو اسکول ناگنسور، تعلقہ اکلکوٹ، ضلع سولاپور کے جماعت دوم کے سات سالہ معصوم طالب علم عادل راجے بھائی واڈیکر نے آج بروز جمعرات اپنا پہلا روزہ بحمد اللہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اس ننھے طالب علم نے کم عمری کے باوجود بڑے شوق، جذبے اور خوشی کے ساتھ روزہ رکھا، جو کہ قابلِ تحسین ہے۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ کرام اور عملے کی جانب سے محمد عادل کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اللہ تعالیٰ اسے دین و دنیا میں کامیاب فرمائے اور نیک صالح بندہ بنائے۔ آمین۔ اگر آپ چاہیں تو میں اس میں قرآن کی آیت یا حدیث بھی شامل کر دوں۔

ضلع پریشد پرا ئمر ی اردو اسکول ناگنسور، تعلقہ اکلکوٹ، ضلع سولاپور کے جماعت اول کے چھ سالہ معصوم طالب علم عظیم مولیٰ علی نداف نے آج بروز جمعرات اپنا پہلا روزہ بحمد اللہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

Image
سولاپور (راست) ضلع پریشد پرا ئمر ی اردو اسکول ناگنسور، تعلقہ اکلکوٹ، ضلع سولاپور کے جماعت اول کے چھ سالہ معصوم طالب علم عظیم مولیٰ علی نداف نے آج بروز جمعرات اپنا پہلا روزہ بحمد اللہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اس ننھے طالب علم نے کم عمری کے باوجود بڑے شوق، جذبے اور خوشی کے ساتھ روزہ رکھا، جو کہ قابلِ تحسین ہے۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ کرام اور عملے کی جانب سے محمد عادل کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اللہ تعالیٰ اسے دین و دنیا میں کامیاب فرمائے اور نیک صالح بندہ بنائے۔ آمین۔ اگر آپ چاہیں تو میں اس میں قرآن کی آیت یا حدیث بھی شامل کر دوں۔

ڈاکٹر سید تاج الہدا محمد یوسف خطیب انجمن آرٹس اینڈ کامرس ڈگری کالج بیلگاوی کے پرنسپل مقرر۔

Image
بیلگاوی: (راست) انجمن آرٹس اینڈ کامرس ڈگری کالج، بیلگاوی میں ڈاکٹر سید تاج الہدا محمد یوسف خطیب کو پرنسپل کے معزز اور اعلیٰ عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری تعلیمی حلقوں میں خوشی اور اطمینان کا باعث بنی ہے۔ ڈاکٹر موصوف طویل تدریسی، تحقیقی اور انتظامی تجربہ رکھتے ہیں اور علمی و عملی میدان میں اپنی منفرد شناخت قائم کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر سید تاج الہدا محمد یوسف خطیب نہ صرف ایک کامیاب استاد بلکہ ایک باصلاحیت منتظم اور محقق بھی ہیں۔ انہوں نے کالج کی ترقی، تعلیمی معیار کی بہتری، نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور طلبہ کی ہمہ جہتی شخصیت سازی میں ہمیشہ مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ ان کی قیادت، دور اندیشی اور تنظیمی صلاحیتوں کی بدولت ادارہ یقیناً ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ علمی میدان میں ان کی خدمات نہایت قابلِ قدر ہیں۔ ان کی چار کتابیں یونیورسٹی کے نصاب میں شامل ہیں، جو ان کی علمی گہرائی اور تحقیقی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ مزید برآں، وہ رانی چنما یونیورسٹی اور بگالکوٹ یونیورسٹی میں بورڈ آف ایگزامینرز (BOE) اور بورڈ آف اسٹڈیز (BOS) کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، ...