خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام یوم خراجِ عقیدت مولائی مرشدی کنزالعرفان حضرت سید محمد افتخار علی شاہ وطنؒ۔
حیدرآباد۔28/فروری(راست) باسط افتخاری مرید سلسلہ افتخاریہ کے بموجب زیرسرپرستی سرپرست اعلیٰ خانوادئے افتخاریہ مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری وارثِ سرکارِ وطن بروز جمعہ 9 رمضان المبارک 27 فروری بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطنؒ چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں حسبِ روایات قدیم محفل 9 رمضان منعقد ہوئی۔ بعد نماز جمعہ محفل قرآن خوانی زیر صدارت مولانا پیر خواجہ محمد اکبرالدین ذاکر ہاشمی افتخاری خلیفہ و نواسہ حضرت پیر چشتی سید محمد ولی اللہ حسینی افتخاری منعقد ہوئی۔
بعد نماز عصر زیارتِ تبرکات حضرت وطن زیر نگرانی گدی نشین قدیم خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم جانشین حضرت پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجری کروائی گئی اور انہیں کی قیادت میں محفل قصیدہ بردہ شریف منعقد کی گئی۔ بعدازاں مولانا پیر خواجہ محمد اکبرالدین ذاکر افتخاری و گدی نشین قدیم خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی کے سرپرستی میں مشائخ العظام مریدین و معتقدین کے ہمراہ بہ مزار جدّامجد حضرت افتخار علی شاہ وطنؒ پیشکشی صندل مبارک عطر بیزی عمل میں آئی۔ نذرانہ عقیدت بطور خراج و تحسین بہ مزار مولائی مرشدی کنزالعرفان حضرت سید محمد افتخار علی شاہ وطنؒ کی متولد و وصال کے موقع پر کلام وطن ؒ پڑھا گیا، گدی نشین خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی نے بارگاہ خداوندی میں حمد،ثنا ورسالت مآب حضورؐ میں صلوۃ سلام پیش کرنے کے بعد دعائے مغفرت خانوادئے افتخاریہ مرحومین بالخصوص حضرت افتخار علی شاہ وطن و والدی مرشدی حضرت پیر افتخاریؒ کی،دعائے خیر و وابستگان سلسلہ افتخاریہ سنجریہ چشتیہ کے مریدین و معتقدین و عالم اسلام پر محفل 9 رمضان کا اختتام عمل میں آیا، بعداز خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں ہر عام و خاص کے لئے افطار و تناول تبرک کا اہتمام کیا گیا۔
Comments
Post a Comment