مولانا نصیر الدین صاحب قاسمی کی ضمانت منظور جمعیۃ علماء کی لیگل ٹیم کی مسلسل جدوجہد کامیاب۔


سنگاریڈی 28/ فروری(نمائندہ) چند روز قبل حضرت مولانا نصیر الدین صاحب قاسمی کو ایک ناجائز اور بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں آپ تقریباً 28 دنوں تک سنگاریڈی کندی جیل میں مقید رہے۔ اس عرصہ میں اہلِ خانہ، متعلقین اور ملتِ اسلامیہ میں شدید تشویش پائی جارہی تھی۔
اس نازک موقع پر جمعیۃ علماءتلنگانہ کے صدر حضرت مولانا سید احسان الدین شاہ صاحب رشادی قاسمی کی سرپرستی اور حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری کے زیر نگرانی،جمعیۃ علماء منڈل قطب اللّٰہ پور اور جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری کی لیگل ٹیم نے مکمل سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ مقدمہ کی پیروی کی۔ مسلسل قانونی جدوجہد، عدالتی پیروی اور مؤثر دلائل کے نتیجہ میں الحمدللہ عدالت سے مولانا کی ضمانت منظور ہوگئی۔
اس کامیابی میں جن حضرات کی خصوصی کاوشیں شامل رہیں، ان میں ایڈوکیٹ عابد صاحب (مقدمہ کی پیروی کرنے والے وکیل)
جناب الحاج شیخ یونس الدین صاحب ہاشمی(جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری) مولانا عبدالصمد صاحب قاسمی (آرگنائزنگ سیکرٹری ، جمعیۃ علماء ضلع میڑچل) مولانا مفتی ولی اللہ خان صاحب قاسمی (صدر، جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری) مولانا عبدالواحد صاحب حسامی (صدر، جمعیۃ علماء منڈل قطب اللّٰہ پور) جناب اعظم بھائی صاحب ایڈوائزر جمعیۃ علماء منڈل قطب اللّٰہ پور ان تمام ذمہ داران نے دن رات محنت کرتے ہوئے قانونی تقاضوں کو پورا کیا اور ہر سطح پر مؤثر نمائندگی کی، جس کے نتیجے میں یہ خوش آئند پیش رفت ممکن ہوئی۔ واضح رھےکہ جمعیۃ علماء کے ذمہ داران نے اس موقع پر تمام علماء کرام، حفاظِ کرام، مدارس کے منتظمین، دانشورانِ ملت اور عوام الناس کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے دعاؤں، حوصلہ افزائی اور ہر ممکن تعاون کے ذریعہ اس جدوجہد میں ساتھ دیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ حق و انصاف کو غالب فرمائے، مظلوموں کی مدد فرمائے اور ملت کے اکابرین و خدام کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔