محمد ایاز الحق اینڈ سنز (یونائٹیڈہاسپٹل) کی جانب سے دعوت افطار و ضیافت کا اہتمام۔
بیدر: 28/ فروری (نامہ نگار)جناب الحاج محمد ایاز الحق اینڈ سنز (کرناٹک چھالیہ اسٹور) کی جانب سے یونائٹیڈ ہاسپٹل گمپا روڈ بیدر میں ایک پُروقار افطار و ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہر کی منتخب معزز شخصیات اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد ' ماہرین صحت نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعد ازاں افطار کا اہتمام کیا گیا اور پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جناب سید منصور احمد قادری انجینئر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک صبر، تقویٰ اور اخوت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیں غریبوں اور محتاجوں کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ آپسی محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا پیغام دیتا ہے۔حافظ وقاری
مولانا محمد مونس کرمانی نے بھی اپنے خطاب میں رمضان المبارک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بابرکت مہینے میں عبادات، خیرات اور نیک اعمال کی کثرت کرنی چاہیے اور معاشرے میں امن و آشتی کو عام کرنا چاہیے۔جناب الحاج محمد ایاز الحق نے اپنے مختصر خطاب میں اپنے فرزند ڈاکٹر محمد عمران الحق کو ہدیت فرمایا کہ دواخانہ میں جو مریض بغرض علاج اتے ہیں امید لے کراتے ہیں ان کا صیح علاج کی طرف توجہ دیں ۔انہوں نے تمام مہمانوں کی پر خرمقدم کیا اور اظہار تشکر کیا۔
آخر میں دعا کے ساتھ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔جناب ڈاکٹر محمد عمران الحق حق ڈینٹل ہاسپٹل وچیرمین یونائٹیڈہاسپٹل گمپا روڈ بیدر نےتمام مہمانوں اور روزےداروں کا خرمقدم کیا۔
Comments
Post a Comment