ریاستی وزیر محمد رحیم خان نے گورنر کا شاندار استقبال کیا۔
بیدر 28 فروری (نامہ نگار) ریاست کرناٹک کے گورنر جناب تھاورچند گہلوت جو بیدر میں منعقدہ کرناٹک ویٹرنری، اینیمل اینڈ فشریز سائنسز یونیورسٹی کے جلسۂ تقسیمِ اسناد میں شرکت کے سلسلہ میں تشریف لائے تھے، کا استقبال ریاستی وزیرجناب الحاج محمد رحیم خان نے کیا۔
اس موقع پر جناب الحاج محمد رحیم خان ریاستی وزیر نے ہمہ اقسام کے گلوں سے تیار کردہ خوبصورت گلدستہ پیش کرتے ہوئے گورنر کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے بیدر آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment