قومی یوم سائنس جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
جلگاؤں : ( عقیل خان بیاولی) اقراء تعلیمی ادارہ کے زیرِ انتظام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول میں قومی یوم سائنس عرفان سالار کی صدارت میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔جس میں طلبہ نے حصہ لیا اور سائنس کے تئیں اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر نمیرہ شاہ نے وطن عزیز کے عظیم سائنس دان ڈاکٹر سی ۔وی ۔رمن کا دلکش روپ اختیار کیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ طلبہ نے سائنس کے موضوع پر مؤثر تقاریر پیش کیں اور مختلف سائنسی اصولوں پر مبنی ورکنگ ماڈلز کی نمائش کی۔
پروگرام کا خصوصی مرکزِ توجہ میجیکل شو رہا۔صدر مدرس ریاض شاہ نے سائنس سے متعلق دلچسپ ماڈلز پیش کیے، جن سے بچوں میں سائنس کے تئیں مزید دلچسپی پیدا ہوگی اس موقع پر کاشف انجم نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے قاضی ظمیر اشرف ، ڈاکٹر ذاکر بشیر عتیق احمد ، ممتاز میم، یاسمین میم، جاوید شیخ ، محسن خان، ذیشان احمد اور فرحان شیخ موجود تھے۔
Comments
Post a Comment