اقرا اردو ہائی اسکول تونڈا پور میں "قومی ساینس دن" کا انعقاد۔
جلگاؤں( عقیل خان بیاولی): اقراء ایجو کیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائی اسکول تونڈا پور میں ٢٨ فروری آنجہانی معروف سائنس داں چندر شیکھر وینکٹ رمن ( سی وی رمن ) کی عظیم یاد گار " رمن افکٹ " کے موقع پرقومی یوم ساینس کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے اپنے علم ساینس کی استانی شاہین اقبال کی زیر رہنمائی چارٹس، ماڈلس و سائنسی تحقیقات پر مبنی معلومات کے ذریعے آنجہانی چندر شیکھر وینکٹ رمن کو خراج تحسین پیش کی اس موقع پر مضمون شاہین اقبال نے چندر شیکھر وینکٹ رمن کی زندگی کے مختلف گوشوں پر سیر حاصل گفتگو کی موصوفہ نے رمن افکٹ کا حوالہ روشنی کے بکھرنے کے مظہر پر آنجہانی ساینس داں کی مشہور دریافت پر تجزیاتی مشاہدہ پیش کیا۔
صدارتی کلمات میں صدر مدرس محمد ایوب شیخ نے روز مرہ کی زندگی میں علم سائنس کے استعمال و نت نئی ایجادات میں ساینس کی اہمیت و افادیت پر مفصل روشنی ڈالی معلم عقیل احمد جلیل احمد کے رسم شکریہ پر اس سانسی نمائش پر تقریب کا اختتام ہوا مذکورہ نمائش میں طلبہ نے بڑے ہی جوش و خروش و دلجمعی سے حصہ لیا۔ اس کامیاب سرگرمی کے انعقاد پر ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر و اراکین نے فرط مسرت کا اظہار کیا اور مذکورہ طلبہ ، اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد پیش کی۔
Comments
Post a Comment