بیدر میں عظیم الشان افطار پارٹی کا انعقاد۔
بیدر : 27/ فروری(نامہ نگار ) بلال کالونی، جاشمین کالج گراؤنڈ میں ایک روح پرور گیٹ ٹوگیدر و افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کی معزز شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن اسمبلی بیدر جناب الحاج محمدرحیم ریاستی وزیر اور جناب عزیز خان چیئرمین جاشمین کالج سمیت دیگر معززین ضلع موجود رہے۔ دعوت افطاروضیافت میں روزہ داروں کے لیے اجتماعی افطار کا نظم کیا گیا اور بھائی چارہ، یکجہتی اور باہمی محبت کا پیغام دیا گیا۔
تقریب کا انعقاد Jasmine Group Of Institutions کی جانب سے کیا گیا۔ شرکاء نے اس بابرکت موقع پر ملکی و ملی ترقی، امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
شہر بیدر میں منعقدہ اس افطار پارٹی کو عوامی سطح پر خوب سراہا گیا اور منتظمین کی کاوشوں کی تعریف کی گئی۔
Comments
Post a Comment