کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول میں’قومی یومِ سائنس‘ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): جلگاؤں کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں 28 فروری کو قومی یومِ سائنس نہایت اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام کا انعقاد سینئر استاد ذاکر شاہ کی جانب سے کیا گیا جبکہ تقریب پرنسپل تنویر جہاں شیخ کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر پرنسپل تنویر جہاں شیخ نے رہنمائی کرتے ہوئے جدید دور میں علم سائنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نئی ایجادات و دریافتوں کی جانب راغب ہونے کی تلقین کی۔ انہوں نے مثالوں کے ذریعے طالبات کو سائنسی سوچ اپنانے اور تحقیق و جستجو کا جذبہ پیدا کرنے کی ترغیب دی۔طالبات میں سائنس کے تئیں دلچسپی اور سائنسی مزاج کو فروغ دینے کے مقصد سے اسکول میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران طالبات مصباح شاکر، خنساء فاطمہ، عالیہ پٹیل، علیزہ سید، علینہ عبدالغفار، انعم رفیق، ذکرا، مصیرہ، عالیہ عریبہ، زویریہ اور اشمیراء شیخ نے مختلف سائنسدانوں سے متعلق سیمینار اور پریزنٹیشن پیش کیں۔ ان میں خصوصیت کے ساتھ سائنس کے میدان میں خدمات انجام دینے والی خواتین سائنسدانوں کی زندگی پر مبنی معلوماتی سیمینار شامل تھے نظامت شعبۂ سائنس کے سربراہ عمران خان نے کی جبکہ شکریہ کی رسم ثمینہ شیخ نے ادا کی۔ پروگرام کی کامیابی کے لیے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے تعاون اور محنت کی۔
Comments
Post a Comment