مسجد بغدادی میں تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر امام موذن و نو منتخب مسلم اراکین بلدیہ کو تہنیت۔
ظہیر آباد ۔28/فبروری(نمائندہ)شہر ظہیرآباد کی قدیم و تاریخی مسجد بغدادی احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز قادری شہید بغدادی رح میں مفتی محمد الیاس احمد صاحب نے نماز تراویح میں روزانہ تین پارے سناتے ہوئے ختم قرآن شریف کی سعادت حاصل کی۔ حضرت سید شاہ حسام الدین قادری صاحب برادر سجادہ نشین نے مفتی محمد الیاس،حافظ محمد شکیل نوری مؤذن مسجد بغدادی ،محمد خیر الدین نائب موذن کی گل پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور تینوں کو نذرانہ دیا ۔بعد ازاں شہر ظہیرآباد کے نو منتخب مسلم اراکین بلدیہ بشمول صدر نشین بلدیہ محمد یونس صاحب و اراکین بلدیہ محمد جمیل،محمد غوث الدین غوری ،محمد جہانگیر قریشی،محمد جاوید،محمد خواجہ میاں،محمد ذاکر،محمد زاہد،سید عتیق حقانی،محمد نظام الدین قادری،محمد اکرم،محمد رفیع،محمد جعفر، کی گل پوشی و شال پوشی جناب گورے میاں صاحب سکندر نے کی۔اس موقع پر سید شاہ فرحان قادری بغدادی نے صدر نشین بلدیہ و جملہ اراکین بلدیہ کا استقبال کیا اور تمام کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا مصلیان مسجد میں شیرنی بھی تقسیم کی گئی ۔ اس تہنیت کی پیشکشی کے موقع پر حافظ مبین احمد قاسمی،محمد رفیع کالگی،محمد دستگیر سنار،محمد غوث قریشی،رفیق انصاری،سید شفاعت قادری،محمد شہباز،محمد جیلانی ریٹائرڈ اے ایس ائی کے علاوہ مصلیان مسجد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ واضح رھےکہ نظامت کے فرائض سید شاہ فرحان قادری بغدادی نے انجام دی۔۔۔۔
Comments
Post a Comment