کوہ نور ٹیچرس کالونی نے وارڈ نمبر ۱۱/کے نومنتخب کارپوریٹر کا استقبال کی اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
بھیونڈی : (عبدالرحمن یوسف ) : حال ہی میں بھیونڈی نظامپور شہر مہانگر پالیکا بھیونڈی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب عمل میں آیا۔ شہر میں جو گرم ہواؤں کا زور تھا فی الحال وہ خاموش ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔وارڈ نمبر ۱۱ میں جہاں امسال حذیفہ حلیم انصاری، نصراللہ نور محمد انصاری، وجے بھگت، اشفاق ان کارپوریٹر کے علاوہ سابق کارپوریٹر حلیم انصاری کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ رات تراویح بعد کوہ نور ٹیچرس کالونی کے صدر محمد رفیق لقمان شیخ، سیکرٹری ہارون محمد حسن شیخ، نوید عبدالرشید شیخ اور عبدالرحمن یوسف نے چاروں کارپوریٹر کو پھولوں کا گلدستہ ان کی خدمت میں پیش کرکے استقبال کیے اسی طرح کالونی کے بزرگوں میں محمد حسن شیخ اور شیخ یوسف شیخ احمد ان دونوں کے دست مبارک سے حلیم انصاری کا استقبال پھولوں کے گلدستہ سے ہوا۔ بعد استقبال کے محمد حسن شیخ نے نومنتخب کارپوریٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کالونی کے تمام اہل خانہ آپ لوگوں کے ساتھ کھڑے تھے۔ آپ لوگوں کے منتخب ہونے پر ہمیں بھی مسرت ہوئی۔ لہذا اسی خوشی میں سب نے مل کر آپ لوگوں کا استقبال کیا۔ صاف صفائی اور دیگر کاموں پر توجہ دے گے ایسی امید کرتا ہوں۔ سوسائٹی کے صدر محمد رفیق لقمان شیخ نے بھی کہا کہ ہماری سوسائٹی کے لیے پانی کی پائپ لائن اور دیگر کام کو انجام دیں گے ایسی قوی امید ہے۔ سوسائٹی کے ایڈوائزر عبدالرحمن یوسف نے کہا کہ ہم ہمیشہ آپ لوگوں کے لیے نیک خواہشات رکھتے آئے ہیں۔ ہماری سوسائٹی کے چند کام ہیں وہ چاروں مل کر آسانی سے کرسکتے ہیں۔ مزید یہ کہ موصوف نےچاروں کارپوریٹر کو مشورہ دیا کہ SIR کے کام میں آپ لوگ ذاتی دلچسپی لے کر لوگوں میں بیداری لانے کا کام کریں۔ مزید تعلیمی میدان میں بھی اپنا تعاون پیش کرے۔ چاروں کارپوریٹر نے یقین دلایا کہ ہم وارڈ نمبر ۱۱/ میں اجتماعی طور پر پورے وارڈ کے مسائل حل کرنے کی حتی الامکان کوشش کرے گے۔ اسی طرح نصراللہ انصاری، وجے بھگت، نے یہ خبر سنائی کہ دو دن پہلے ٹیچرس کالونی کے لیے آر سی سی روڈ بنانے کے لیے عرضی دی ہے۔ جیسے ہی فنڈ منظور ہوگا کام شروع کردیا جائے گا۔ چاروں کارپوریٹر کام کے تعلق سے کافی جوش میں دکھائی دیے اور وعدہ کیا کہ کوئی کوتاہی نہیں کرے گے۔ وجے بھگت نے بتایا کہ میں نے اپنے وارڈ میں گٹر، اسکول کی مرمت اور دیگر کاموں کی شروعات کردیا ہوں۔ تالاب پر شادی ہال بنانے کے لیے کوشش جاری ہے۔ اسی طرح حلیم انصاری نے بتایا کہ ایک بلڈنگ میں پانی کی موٹر کا بوسٹر جل گیا تھا۔ دو دن سے انھیں پانی کی بہت تکلیف تھی۔ بلڈنگ والوں نے مجھے اس تکلیف کے بارے میں بتایا تو میں نے فوراً پانی کی موٹر درست کرکے پانی کا انتظام کروایا۔ بعد ان کی تقاریر کے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کھانا تناول کرنے کے بعد سبھی نے رخصتی لی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں صدر محمد رفیق لقمان شیخ، سیکرٹری ہارون حسن شیخ، خزانچی عامر اصغر قریشی، ساجد لقمان شیخ، نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں محنت کی۔ اس میں دیگر سوسائٹی کے ممبران میں عارف روشن پنجاری، نوید رشید، ریاض غیاث الدین، عبدالکریم سر، موجود تھے۔ اسی طرح پروگرام کی نظامت عامر قریشی نے بہترین انداز میں کی
Comments
Post a Comment