ضلع پریشد اردو سکول نگر دیولہ میں استقبال ماہ رمضان المبارک پروگرام کا انعقاد۔


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)  ضلع پرشد اردو اسکول نگردولہ تعلقہ پاچورا میں استقبال ماہ رمضان المبارک عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ آغاز تلاوت کلام پاک حمد اور نعت پاک سے کی گئی طلبہ و طالبات نے استقبال ماہ رمضان المبارک پر گیت پیش کی۔ غرض و غایت شیخ جاوید رحیم نے پیش کی صدرات غریب نواز مسجد کے خطیب و امام انصاف رضا صاحب نے کی۔مہمان خصوصی کے طور پر امین شاہ موجود تھے۔ صدارتی خطبے میں انصاف رضا صاحب نے روزے رکھنے کا مقصد صرف بھوکا رہنا نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعے سے تقوی حاصل کرنا ہے۔روزے کی بھوک پیاس ہمیں ياد دلاتی ہے کہ دنیا میں کئی غریب، یتیم، بیوہ، بے سہارا، مجبور لوگ ہیں جنہیں دو وقت کا کھانا بھی میسر نہیں ۔
روزہ ہمیں ان کی غربت مجبوری کا احساس دلاتے ہوئے ان کی مدد کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔اس رمضان میں ہمیں اپنے پڑوسی اور ہمسایوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔اپنے اعضاء کو ہر طرح کی برائی سے روکے رکھنا ہے۔انہوں نے روزے کے مذہبی فوائد کے ساتھ ساتھ سائنسی فوائد بھی بچوں کے سامنے پیش کیے۔ بڑی تعداد میں روزہ دار چھوٹے چھوٹے طلبہ و طالبات کی ستائش اور حوصلہ افزائی کی۔ہمارے علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ کمیٹی کے رکن سید عمران علی عمر بیگ، مشتاق خان اشفاق مجید ، عمریںن سید ، مصطفیٰ سید موجود تھے ۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے صدر مدرس اظہر الدین شیخ، رضوان شیخ، خلیل شیخ، نویدہ انصاری، ثنا انصاری نے کوشش کی۔پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو مہمانوں کی جانب سے نقد انعامات دیے گئے۔طلبہ نے استقبال ماہ رمضان المبارک کے ایام کو صفائی مہم کے طور پر مناتے ہوئے اپنے کمرہ جماعت اور میدان کی صفائی کی ۔نظامت اور رسم شکریہ کے فرائض شیخ جاوید رحیم نے ادا کۓ۔ ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ