وزیر اعظم مودی انسانیت کے خلاف جنگی مجرم سے حاصل شدہ "اسپیکر آف دی نیسیٹ میڈل" کو واپس کریں۔


سہارنپور ، 27 فروری 2026 (راست)  وحدت اسلامی ہند کے امیر ضیاء الدین صدیقی نے وزیراعظم مودی کے ذریعے دورہ اسرائیل کی شدید الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نہایت ہی نامناسب قدم ہے ۔ 
اسرائیل کی حکومت اور بنجامن نیتن یاہو غزہ میں 80000 ہزار معصوم شہریوں کے قاتل ہیں۔ عورتوں اور معصوم بچوں کے قاتل ہیں ۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے ذریعے غزہ میں معصوم شہریوں کا قتل عام روزمرہ کا معمول ہے ۔ 
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا ہے۔ غزہ میں نسل کشی کے جنگی مجرم بنجامن نیتن یاہو کے خلاف کئی ممالک میں گرفتاری کے وارنٹ ہیں۔ اسرائیل موجودہ حالات میں بڑے پیمانے پر عالمی بائکاٹ سے دوچار ہے۔ 
اسرائیل کے ذریعے نیل و فرات کے درمیان تمام علاقوں پر اسرائیلی توسیع کے اعلانات کے موقع سے یہ دورہ ایک خطرناک قدم ہے۔ ان حالات میں ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے اسرائیل کا دورہ اور بنجامن سے قربت کا اظہار نہایت ہی غیر مناسب رویہ ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی سے توقع تھی کہ اس موقع سے اسرائیل کے جنگی جرائم کا تذکرہ کرتے اور اس معاملے میں بھارت کے موقف کی وضاحت کرتے لیکن انہوں نے کس باعث ایسا کرنے سے گریز کیا یہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ایک جمہوریت نواز ملک کی حیثیت سے ان تمام امور پر ہمارا موقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے۔ کیا ایپسٹین فائلز کے ذریعے کھلتے ہوئے پوشیدہ راز کوئی مجبوری بنتے جا رہے ہیں ؟
اس دورہ کے ذریعے اسرائیل اور بنجامن کے انسانیت سوز جنگی جرائم کی پردہ پوشی اور اسرائیل کے بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ پڑ جانے کو ختم کرنے کی کوشش ہمارے موقف اور ہمارے بین الاقوامی وقار کو مجروح کرتی ہے۔ 
واضح ہو کہ اسرائیل کے ساتھ دفاعی و تزویراتی معاملات و معاہدات میں اسرائیل کی کسی سازش سے ملک وقوم کی سالمیت و خود مختاری کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین شرط ہے۔
ہزاروں معصوم شہریوں کے قاتل جنگی مجرموں کے ہاتھوں حاصل کیا گیا نام نہاد "اسپیکر آف دی نیسیٹ میڈل" تحریک آزادی ہند کے بنیادی اصولوں کے خلاف ایک بدنما داغ ہے۔ اسے فوری طور پر واپس ہونا چاہیے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ