غیبی نگر بھیونڈی کے علاقہ میں افطاری کی خریداری (بھیونڈی) (عبدالرحمن یوسف )


غیبی نگر بھیونڈی کے علاقہ میں افطاری کی خریداری (بھیونڈی) (عبدالرحمن یوسف ) 
 مسلم اکثریتی شہر بھیونڈی میں رمضان المبارک کی رونق دیکھنے جیسی ہوتی ہے۔ ہر محلے اور اہم چوراہوں پر لوگوں کی گہما گہمی سے ایک الگ سماں رہتا ہے۔ بچوں اور بڑوں کے سروں پر ہمہ وقت خوشنما ٹوپیاں پہنے روحانی منظر پیش کرتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ مہینہ ہمیں قوت ارادی، خود اعتمادی، استقلال و ثابت قدمی، جذبہ ہمدردی و خیر خواہی کا سبق ملتا ہے۔ آج عصر بعد افطاری کے لوازمات لینے ہم غیبی نگر، اولیاء مسجد کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ یہاں عصر کی نماز پڑھ کر مصلیان ، دیگر روزدار اور بچے یہاں لگے بازار کی رونق میں اضافہ کررہے ہیں۔ یہاں پر افطاری کا سامان فروخت کرنے والے گاڑی پر انواع و اقسام کے لوازمات فروخت کررہے ہیں۔ ان کی آواز ہماری سماعت سے ٹکرا کر دعوت خرید کے لیے ان کے پاس جانے پر مجبور کر رہی تھی۔ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کس طرح سے خریداری کے لیے ہجوم لگا ہوا ہے۔ ہم بھی اس ہجوم میں شامل ہو کر حسبِ منشا افطاری کے لوازمات لے کر اس بازار کا جائزہ لینے لگے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس برس پھل ، تہلن والی چیزیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے۔ ہم میڈل کلاس والوں کا قیمتیں سن کر پسینے پھوٹ رہے ہیں تو دوسری طرف جو خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے ہمارے بھائی بہنوں اور بزرگوں کا خیال آتے ہی دل میں ایک ٹھیس سے اٹھی کہ یا اللہ ہاتھ مزدوروں اور روز کمانے والے اور کھانے والے افراد کی افطاری کیا اور سحری کیسی۔۔۔۔؟ اسی طرح طبیلہ کا دودھ کو جیسے پر لگ جاتے ہیں۔ سیدھے دس سے پندرہ روپے مہنگا دودھ کر دیتے ہیں۔ اپنے ہی اپنوں کو لوٹ رہے ہیں۔ اس مہنگائی کو زبان حال سے یہ ہی کہہ گے کہ مجھے اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا میری کشتی بھی وہیں ڈوبی جہاں پانی کم تھا مزید ایک شعر کہ غیروں تو غیر ہے غیروں سے گلہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنے تو اپنے ہے پر اپنوں سے ملا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر افطاری کے سامان لے کر گھر کی طرف روانہ ہوتے ہوئے دل سے یہی دعا نکل رہی تھی کہ اے پاک ذات میرے خدا غرباء، مساکین اور فلسطین کی عوام کو عید کی خوشیاں ہم سے زیادہ عطا کر۔ انھیں ہر نعمت سے مالا مال کر اور ہمارے ذہن، سوچ، فکر اور اعمال میں پاکیزگی اور پختگی پیدا کر۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ