بکھرتے رشتے۔۔۔!!ا۔ - زقلم : سراج الدین (راحیل) عبدر رزاق نلا مندو۔(پیر کرم علی شاہ اردو پرائمری اسکول، مہانگرپالیکا، پنویل، رائے گڑھ، مہاراشٹرا۔)


بکھرتے رشتے۔۔۔!!
ازقلم : سراج الدین (راحیل) عبدر رزاق نلا مندو۔
(پیر کرم علی شاہ اردو پرائمری اسکول، مہانگرپالیکا، پنویل، رائے گڑھ، مہاراشٹرا۔)

آج میں ایک ایسے مضمون پر بات کرنے والا ہوں جسکو پڑھنے کے بعد ہماری عوام کو کہیں نا کہیں احساس ہوجائےگا کی ہم جھوٹے سکون کے چکر میں اصل خوشیاں اور رشتے کھوتے جا رہے ہیں۔
پرانے زمانے میں ایسا مانا جاتا تھا کی مِل جُل کر رہنے سے خوشیاں بڑھتی ہیں اور غم جلدی کم ہو جاتے ہیں۔ مجھے آج اس بات کا احساس ہو رہا ہے کی اپنے گھر والوں سے دور رہکر ہم کبھی بھی خوش نہیں رہ سکتے۔یہ بات سچ ہے کی پیسہ کمانا چاہیے اور ضروری بھی ہے۔ لیکن پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا۔ پیسہ صرف زندگی کو آسان بنا دیتا ہے، پیسے سے کبھی بھی خوشیاں خریدی نہیں جا سکتی۔ آج کل ہم ایسے مسئلوں میں فسے پڑے ہیں کی ہم کو پتہ ہی نہیں ہے کی ہم ایک دوسرے سے الگ ہوتے جا رہے ہیں اور اپنی زندگیوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ہمارا گھر میں ایک دوسرے سے بات کرتے رہنا ضروری ہے، جب تک ہم بات نہیں کریں گے تب تک ہمیں پتہ ہی نہیں چالیگا کی اصل بات کیا ہے۔ اور جس دن ہمیں اس بات کا احساس ہوتا ہے کی ہم بلا وجہ آپس میں بات بند کرکے رشتےداروں سے دور ہوتے جا رہے ہیں، تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔ ہم چاہ کر بھی ایک دوسرے سے بات نہیں کر پاتے اور احساسِ کمتری کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں، جب تک وقت ہے آپس کے گلے شکوے دور کرکے آپس میں میل جول کر رہیں، کیونکہ اصلی خوشیاں یہی ہیں، جب ہم ساتھ رہتے ہیں تو چاہے جتنی بھی بڑی مشکل آجائے ہم اسے آسانی سے پار کر جاتے ہیں، اور الگ رہینگے تو چھوٹے سے چھوٹا مسئلہ بھی ہمیں بہت پیچیدہ لگنے لگتا ہے، اور ٹینشن میں ہم غلط فیصلہ کے بیٹھتے ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے آپس کی گیلے شکوے اور غلط فہمیوں کو ختم کرکے ایک ہوجائیے۔ کہیں ایسا نہ ہو جائے کی چھوٹی سے بات پر ناراضگی کی وجہ سے جو چار لوگ ہماری غلطی کرنے کا انتظار کررہے ہیں انکو ہمارے گھریلو معاملات میں بولنے کا موقع مل جائے۔ 
میری آپ سبھی سے گزارش ہے، اب بھی وقت ہے ایک ہوجائیے اور مِل جل کے رہیے۔
اللہ رمضان المبارک کی فضیلت سے ہم سب کو مِل جل کر اتحاد اور اعتماد کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ