جشن یوم جمہوریہ پر جامعہ اکل کوا کے علی علانا کالج آف فارمسی میں مختلف مقابلوں کا انعقاد و تقسیم انعامات کی تقریب۔
جلگاؤں ( سعید پٹیل) جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر جامعہ اکل کوا کے علی علانا کالج آف فارمیسی، اکل کوا، ضلع نندربار کے زیر اہتمام "وَچَن سنکلپ مہاراشٹرَچا" مہم کے تحت مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد طلبہ میں مطالعہ اور کہانی سنانے کی عادت کو فروغ دینا اور مہاراشٹر کی ادبی میراث کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کے بی سی این ایم یو، جلگاؤں، پروفیسر ایس ایس راجپوت تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا۔ اس مہم میں طلبہ کو اپنی پسند اور زبان میں کتابیں پڑھنے اور ان کا خلاصہ پیش کرنے کی ترغیب دی گئی۔ طلبہ کے تحریری خلاصوں کا پروفیسر مجاز قاضی اور پروفیسر خلیفہ آصف نے 10 اہم نکات کی بنیاد پر جائزہ لیا۔ تقریب کا کامیاب انعقاد لائبریرین سعید شیخ اور اسسٹنٹ پروفیسر سَرِیم شیخ نے کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے بھرپور کردار ادا کیا۔ صدر مولانا حذیفہ صاحب نے طلبہ کی محنت کی تعریف کی اور تمام فاتحین کو نقد انعامات اور کتابیں پیش ...