ملک آئین سے محفوظ ہے - ڈاکٹر ریاض فاروقی۔


وجے پور: (سمیع الدین) سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور میں یومِ جمہوریہ منایا گیا، اس موقع جناب ریاض فاروقی چیرمین گورننگ کونسل نے76 ویں یوم جمہوریہ کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جیسے وسیع ملک میں کئی مذاہب، ذاتیں، زبانیں،نسلیں، جنس اور ثقافتیں ہیں، ہمارے ملک کا آئین ایک مضبوط بنیاد ہے. متحد ہونا اور قوم پرستی کا احساس پیدا کرنا کہ ہم سب ایک ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ملک اور آئین کی آزادی کے لئے کام کرنے والی عظیم خواتین اور ان کے کارناموں کو یاد کیا اور آزادی سے قبل لکھی گئی نظموں کو یاد کیا، انہوں نے طالبات سے اپیل کی ک وہ ان حقوق اور فرائض کو جانیں جو خواتین کو آئین میں حاصل ہیں. انہوں نے اس وقت ملک میں جاری تفرقہ انگیز سر گرمیوں پر تشویش کا اظہارِ کیا. 
 محترمہ افشاں سانگلیکر ، لکشمی گنگناہلی، سنگیتا بورگی نے آئین سازی میں خواتین کے کردار پر بات کی۔ ذکیہ ارلیمٹی، اسماء ناگری دیننی نے نظموں کو پیش کیا۔اس موقع پر شعبہ تاریخ کے صدر ڈاکٹر مشتاق احمد انعامدار کی کی نگرانی میں ملک کی آزادی میں اور آئین کے لیے کام کرنے والے خواتین کے متعلق نمائش کا اہتمام کیا، ڈاکٹر ایچ کے . یڈہلی پرنسپل ، وائس پرنسپل ڈاکٹر۔ ہاجرہ پروین، ، طلبا یونین کی جنرل سیکریٹری ۔ منہاج ہلی، ڈاکٹر محمد سمیع الدین ،پروفیسرز، سٹاف اور طلباء موجود تھے۔ ڈاکٹر ملیکارجن میتری نے خیرمقدم و نظامت کے فرائض انجام دئیے.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔