سر سید احمد خان لائبریری کی جانب سے یومِ جمہوریہ کے موقع پر پروگرام کا انعقاد.
جلگاؤں (نامہ نگار) جلگاؤں کے مہرون علاقے میں سر سید احمد خان لائبریری کی جانب سے 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر بچوں کے لیے کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت سماجی کارکن ڈاکٹر شریف باغوان نے کی۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی میں یوسف خان بٹاٹا ، سلیم انعامدار، غلام دستگیر، شیخ رزاق خان (ٹرانسپورٹ یونین جلگاؤں)، اور بابو خان شامل تھے۔
پروگرام میں آنے والے مہمانوں کا استقبال سر سید احمد خان لائبریری کے سیکریٹری عبدالرؤف خان نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے کیا۔ افتتاحی تقریر میں عبدالرؤف خان نے لائبریری کی مختصر معلومات فراہم کیں۔
صدرِ مجلس ڈاکٹر شریف باغوان نے اپنی تقریر میں یومِ جمہوریہ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور "بھارت ماتا کی جے" کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی، جسے تمام حاضرین نے بے حد معلوماتی اور مفید قرار دیا۔
اس موقع پر بچوں کو چاکلیٹ، بسکٹ اور سوال و جواب کے مقابلے میں شرکت کرنے پر اسناد دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ پروگرام کی نظامت مجاہد شیخ نے کی اور ادریس شیخ نے شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مبشرشیخ ، یونس پنچاری نے محنت کی۔
Comments
Post a Comment