حسنی عبدالملک مدعو ویمنس ڈگری کالج میں سالانہ جلسہ کا انعقاد۔


کلیان ( نامہ نگار) ٢٩/جنوری: گزشتہ ہفتے ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام چلانے جانے والے ادارے حسنی عبدالملک مدو ویمنس ڈگری کالج کلیان میں ٢٣واں سالانہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس کی نظامت زمرہ اسامہ جونے ( ایف ۔واے۔بی۔ایس۔سی) اور ایشل دستگیر ڈون قرأت قرآن بریرہ منیر خان ، ترجمہ شیخ عرفیہ آصف اور سید حفصہ علی احمد اور انگریزی میں پیش کیا۔ جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر مہناز فرید ( سبکدوش پرنسپل ، انٹرنیشنل اسکول دمام، سعودی عربیہ ) و مہمان اعزازی مصطفیٰ ۔ایف ۔عطار ( چارٹیٹ اکاؤنٹنٹ) اور امتیاز خان کو مدعو کیا گیا تھا ۔جلسہ کی افتتاح مہمان خصوصی محترمہ مہناز فرید کے دست مبارک سے عمل میں آئی ۔جلسہ کو رونق افروز بنانے کیلئے صدر ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر محترم محسن مرسنگے صاحب ، نائب صدر محترم شغف فقیہ صاحب ، جنرل سیکرٹری محترم ڈاکٹر فرقان مرمکر صاحب ، خازن محترم شعیب برڈی صاحب ، جوائنٹ سیکریٹری محترم سعادت تانکی صاحب ،پرنسپل ڈاکٹر عبدالماجد انصاری سر، وائس پرنسل ثنا فرید میڈم ، ہیڈ مسٹریس نہرین بوبورے اور افشاں سید تشریف فرماں تھے۔ جلسہ میں طالبات و ، تدریسی و غیر تدریسی جملہ اسٹاف کو انعامات دیئے گے۔ بہترین تدریسی انعام پروفیسر زوبیہ دھورو اور بہترین غیر تدریسی انعام عبدالرحمن پونا والا کو دیا گیا ۔ جلسہ میں تہذیبی اور ثقافتی ڈرامہ پیش کیے گے ۔ پروفیسر الصفا سید اور سید ساجدہ نے خوبصورت انداز میں تشریف فرماں مہمان ،مجلس انتظامیہ ، اراکینِ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آخر میں قوم ترانہ راشڑ گیت پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔