حجن فاطمہ اردو پرائمری اسکول دونڈائچہ میں "یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی و ثقافتی پروگرام" کا شاندار انعقاد۔


مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا
ہندی ہے ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا
دونڈائچہ، 26 جنوری: (نامہ نگار) تعلقہ شندکھیڑا ضلع دھولیہ کے شہر دونڈائچہ کے معروف تعلیمی ادارے ملٹی پرپز ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام حجن فاطمہ اردو پرائمری اسکول میں آج بروز پیر 26 جنوری 2025ء کو "یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی و ثقافتی پروگرام" کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جو صبح 8 بجے سے 11 بجے تک جاری رہی۔
ثقافتی پروگرام کا مقصد اور اہمیت : 
اس ایونٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلبہ میں مختلف صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان میں جسمانی، ذہنی اور جذباتی توازن پیدا کرنا تھا۔ پروگرام کی شروعات میں تلاوت قرآن پاک ، حمد باری تعالی نعت پاک کے ذریعے بچوں نے ایمانداری، تعاون کے جذبے سے روشناس کرانا اس پروگرام کا اہم پہلو رہا۔ مزید برآں، اس پروکرام کے ذریعے طلبہ میں جسمانی حرکات وسکنات، خود اعتمادی، اور ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
طلبہ اور سرپرستوں کی شرکت : 
تقریب میں اسکول کے تمام 366 طلبہ و طالبات حاضر رہیں۔ اس پروگرام میں مختلف انفرادی اور اجتماعی کارگزاریاں شامل تھیں جنہوں نے طلبہ کی دلچسپی اور صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔ خاص بات یہ رہی کہ والدین اور سرپرستوں نے بھی بھرپور شرکت کی، جس سے نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ اسکول انتظامیہ کی کوششوں کو بھی زبردست سراہا گیا۔
اساتذہ کا کردار : 
اس پروگرام میں جناب محمد اشرف سر کی نظامت اور صدر مدرس انیس پٹھان سر کے اغراض و مقاصد سے
اس شاندار ایونٹ کے کامیاب انعقاد ہوا اسکول کے اساتذہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔  ایک ماہر ٹیم نے طلبہ کو رہنمائی فراہم کی اور ثقافتی پروگرام کے انعقاد میں بھرپور معاونت کی۔ اساتذہ کی ٹیم میں شامل شیخ سالک انصار، خان عرفان احمد، شیخ مشتاق پنجاری، منصوری ساجدہ باجی، سید مشتاق علی، محمد اشرف باغبان، شیخ محمد وسیم، اور کھاٹک شاہد سر نے اپنی ذمہ داریوں کو بہترین طریقے سے نبھایا اور طلبہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔
انتظامیہ کی موجودگی : 
اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر محترمی حاجی عبدالغفار پنجاری صاحب ، محترمی حاجی حبیب عیسی کھاٹک صاحب ، محترمی بسم الله سرباغبان ، محترمی عبدالمنعاف صاحب ، محترمی حاجی عبدالحبيب باغبان صاحب ،محترمی عبدالغني صاحب محترمی حاجی عبد الجبار صاحب ، محترمی مشتاق ایوب صاحب، محترمی اعجاز نبی صاحب ، محترمی حاجی یوسف پنجاری صاحب و جمله ممبران نے بھی تقریب میں شرکت کی اور طلبہ کی کارگزاری کو میں سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف طلبہ کی جسمانی نشوونما بلکہ ان کی ذہنی اور سماجی ترقی کے لیے بھی نہایت اہم ہیں۔پروگرام کی نوعیت۔
تلاوت کلام پا1
حمد1
نعت پا1
استقبالیہ گیت 1
قومی گیت 1
تقریر 1
لطیف1
ڈرامہ 1
ہزلیں 12

والدین کی آراء : 
ثقافتی پروگرام کے بعد والدین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کے اس اقدام کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ان کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ سے درخواست کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز منعقد کیے جائیں تاکہ بچوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملتے رہیں۔
نتائج اور آئندہ کے منصوبے :
تقریب کے اختتام پر تمام طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور تمام کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اسکول انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ بھی ثقافتی پروگرام اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مزید منصوبے تیار کیے جائیں گے۔
" ثقافتی پروگرام" کا انعقاد نہ صرف بچوں کی تعلیمی زندگی کا ایک اہم حصہ رہا بلکہ یہ ایک یادگار تجربہ بھی ثابت ہوا جس نے طلبہ، اساتذہ، والدین اور اسکول انتظامیہ کے درمیان مضبوط ربط پیدا کیا۔ اس کامیاب ایونٹ کے لیے تمام اسٹاف اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔