اقراء شاہین اُردو پرائمری اسکول محرون جلگاؤں میں یومِ جمہوریہ اور تقسیمِ انعامات کا پروگرام کا انعقاد ۔


جلگاؤں (سیّد ذوالفقار) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری اقراء شاہین اُردو پرائمری اسکول میں یومِ جمہوریہ بڑے ہی شاندار انداز میں منایا گیا ۔ یومِ جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی علاقے کے سابق ممبر الحاج حسین بھائی ملتانی کے دست مبارک سے عمل میں آیا ۔ اس موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوتِ قرآن مجید سے اصفا ہدا جلیس احمد نے کیا ۔ پروگرام نو بھارت ٹرانسپورٹ کے مالک الحاج بشیر سیٹھ کی صدارت میں پائے تکمیل تک پہنچا ۔ دیگر مہمانِ خصوصی کے طور پر ممتا ہسپتال کے بچوں کے ڈاکٹر ماجد خان ، شعیب بھائی ملتانی موجود تھے ۔ یومِ جمہوریہ کے موقع پر بچوں نے تقاریر ، حُب الوطنی گیت پیش کئے ۔ پروگرام میں تحریری مقابلے اور فنی مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو مہمانان کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا ۔ تحریری مقابلے میں کامیاب ہونے والے بچوں کو لنچ باکس ، قلم دی گئی ۔ جبکہ فنی مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو pad, Sketch pakit دیئے گئے ۔ ڈاکٹر ماجد خان نے اپنی تقریر میں بچوں اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ۔ حسین بھائی ملتانی نے بچوں کے پروگرام دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ، انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہماری قوم کے سرمائے ہیں ۔ الحاج بشیر سیٹھ رانانی نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی چیز حاصل کرنے کے لئے محنت اور قربانی کی ضرورت ہوتی ہے ، یقیناَ اللّٰہ تعالیٰ کامیابی عطا کرتا ہے ۔ پروگرام کی نظامت سیّد ذوالفقار سر نے کی ۔ رسمِ شُکریہ محد ایّوب سر نے ادا کیا ۔ پروگرام کامیاب بنانے میں جملہ و اسٹاف نے کافی محنت کی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔