دونڈائچہ اینگلو اردو ہائی میں مہاتما گاندھی خراج عقیدت تقریب کا انعقاد۔
دونڈائچہ(مصباح کوثر) : اینگلو اردو ہائی اسکول دونڈائچہ میں موہن داس کرم چند گاندھی جی کی شہادت کے دن کو یوم شہید کے نام سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اسکول کے تمام اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے دو منٹ خاموش رہے کر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کئے ۔ اس موقع پر پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر اشفاق سر اور تاریخ کے ماہر معلم سلمان پٹھان، معلمہ شیخ ترنم نے
موہن داس کرم چند گاندھی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خطاب میں گاندھی جی ایک ممتاز آزادی پسندوں میں سے تھے جنہوں نے ہندوستان کو سچائی اور عدم تشدد کی راہ پر گامزن کیا۔ مہاتما گاندھی کو آزادی کے چند ماہ بعد 30 جنوری 1948 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ گاندھی اسمرتی میں ناتھورام گوڈسے نے گاندھی جی کو برلا ہاؤس میں شام کے وقت گولی مار دی۔ یہ دن 30 جنوری کو گاندھی جی کی یومِ شہادت کے طور پر تاریخ میں ہمیشہ کے لیے درج کیا گیا ہے، ہندوستانی 30 جنوری کو یومِ شہادت کے طور پر مناتے ہیں۔ پروگرام کو کامیاب و کامران بنانے میں اسکول کے معلم تعاون رہا ۔تقریب کا اختتام سید ذاکر کے رسم شکریہ پر ہوا ۔
Comments
Post a Comment