پی ایم شری ضلع پریشد اردو کیندر اسکول میں یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔


راویر(صلاح الدین ادیب ) ضلع پریشد اردو کیندر اسکول بائز نمبر ١ راویر میں یومِ جمہوریہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ چڑھتے سورج کے روشن ماحول میں اسکول کے گریڈڈ صدر مدرس محمد عارف عبدالمجید و اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین شیخ سپڑو حسن اور اساتذہ کی موجودگی میں پرچم کشائی کی۔ پرچم کو سلامی دینے کے بعد اسکول میں منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلباء کو اسکول کی طرف سے انعامات تقسیم کئے گئے۔ طلباء نے اسکول کے کھیلوں کے مقابلوں جیسے لانگ جمپ، اونچی چھلانگ، سائیکل ریس، دوڑ، تھیلا ریس، سنگیت کرسی، لیمو ریس، رسی ریس اور سائنس نمائش میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنی جیت درج کی ۔تاکہ نوجوانوں میں کھیلوں کی مہارت کو اجاگر کیا جا سکے۔ سائنس نمائش میں حصہ لینے والے طلباء نے پٹھے اور لکڑی جیسے لوازمات کا استعمال کرتے ہوئے رات اور دن کے ماڈل، رات کا منظر کے ماڈل، واٹر سائیکل، چاکلیٹ مشین اور دیگر ماڈل تیار کیے۔
سائنس کے مظاہرے میں پہلا انعام سید ماہرہ مزمل علی کو ملا، دوسرا انعام محمد کیف شیخ کمال الدین کو ملا۔ اور تیسرا انعام تسکین فاطمہ کے حصے میں آیا۔ انعام کے طور پر اسکول کی طرف سے انہیں گلدستہ اور ٹرافی دی گئی۔ پروگرام میں والدین اور سرپرست ممبران اصغر بھائی فرید بھائی حافظ شاہد انیس بھائی موجود تھے۔ پروگرام کی منصوبہ بندی اسکول کے فعال استاد، امین جناب اور گریجویٹ معلم شیخ کمال الدین نے تمام اساتذہ کے ساتھ پرنسپل کی رہنمائی میں کی ۔پروگرام میں اسکول اساتذہ ملک انیس، رضوانہ بوہری، محمد رفیق ، محمد شاکر، شیخ عرفان، سید تنویر نے تعاون کیا۔ اسکول میں منعقد ہونے والی تمام سرگرمیوں میں اساتذہ نے بھرپور تعاون کیا اور طلباء کی اچھی رہنمائی کی۔ اسکول کی مثالی معلمہ سید غزالہ تبسم نے اپنے بہترین انداز میں نظامت کی اور طلباء کو آئندہ مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ ہدایت میں کہا کہ ہمیں اختراعی منصوبوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور خود کو خود انحصار بنا کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ پیش پیش رکھنا چاہیے۔ امین جناب نے مہمانوں کا گلدستے سے استقبال کیا جبکہ شیخ کمال سر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تمام اساتذہ بشمول خانسامہ شہناز بی اور رخسانہ بی نے اسکول کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔