مہانگر پالکا لڑکاؤں کا اردو مدرسہ نمبر دو غریبی ہٹاؤ نمبر دو میں 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا کامیاب انعقاد۔


شولاپور (نامہ نگار)26 جنوری 2025 کو مہا نگر پالکا لڑکاؤں کا اردو مدرسہ نمبر دو میں یوم جمہوریہ کا جلسہ بہت ہی خوبصورت انداز میں منایا گیا۔سابق نگر سیوی کا محترمہ سوڑے میڈم اور سماج سیوک محترم خواجہ شیخ کے دست مبارک سے پرچم کشائی کے بعد راشٹر گیت پڑھا گیا۔ اس کے بعد اجتماعی طور پر تمام طلبہ و اساتذہ اور سرپرستوں بھارت کا آئین اجتماعی طور پر پڑھا ۔جلسے کی صدارت محترم خواجہ بھائی نے کی۔ اس تقریب کی نظامت جماعت ہفتم کے دو طلبہ زینب افسر شیخ اور عائشہ سراج نامدار نے بہترین طریقے سے انجام دیے۔ 
یوم جمہوریہ کے موقع پر جماعت اول تا ہفتم کے طالب علموں نے 35 تقاریر قومی، گیت، اجتماعی گیت اور رقص پیش کیا۔مدرسے کی صدر مدرسہ صالحہ شیخ نے تمہیدی کلمات پیش کرتے ہوے مدرسے کی روداد پیش کی اور یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی۔ پروگرام کے بعد طلبہ و طالبات کو مٹھائی تقسیم کی گئی اور انعامات دیے گئے۔ صدر محترم نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوے اسکول کے بچوں کی تعریف کی اور ان کی ہمت افزائی کی عظیم سر نے رسم شکریہ ادا کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔