خواجہ بندہ نواز اردو ہائی اسکول میں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب کا انعقاد۔


شولاپور: نامہ نگار (عظمیٰ خیردی) 26/1/25 آج خواجہ بندہ نواز اردو ہائی اسکول سولاپور میں 76واں یومِ جمہوریہ منایا گیا۔اس موقعے پر سابقہ نگر سیوک بابا مستری صاحب،مدرسہ ہذا کے چیئرمین صاحبہ نسیمہ لالکوٹ ، سیکریٹری سمیر بڑے پیر،مزمل شیخ سر،صدر مدرس صاحبہ شاہدہ لال کوٹ، اساتذہ شاہجہاں شیخ ،عظمیٰ خیردی، فہمیدہ شیخ، مہیش پاٹیل، تمام طلباء اور والدین موجود تھے،اس جلسے کی شروعات کلام پاک کی تلاوت سے کی گئی۔اس موقع پر دیش بھکتی گیت،تقریر، نُکڑ ناٹک سنویدھان بچاؤ، سوچھ بھارت پر مبنی ایک ڈانس ایکٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر آئے ہوئے مہمانانِ گرامی کی گل پوشی کی گئی ۔پرچم کشائی کے بعد سارے پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس طرح پرتپاک انداز میں یومِ جمہوریہ منایا گیاساتھ ہی ساتھ سالانہ کارکردگی پر مبنی طلباء کو انعامات اسناد اور مڈل سے نوازا گیا۔،پروگرام کا اختتام مٹھائی تقسیم کرکے کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔