جلگاؤں میں الحفاظ فاؤنڈیشن کی جانب سے ائمہ کرام و علماءکرام کی خدمات کے اعتراف میں پر وقار اعزاز تفویض کی تاریخی و تحریکی تقریب کامیابی سے ہمکنار
جلگاؤں ( سعید پٹیل ) الحفاظ فاؤنڈیشن جلگاؤں پچھلے کئی سالوں سے دینی سماجی کام میں سر گرم عمل ہے۔ فاونڈیشن خاص کر علماء ائمہ کے لیے بہت کوششیں کرتا ہے۔ فاؤنڈیشن کے بہت سارے کام ہے مگر فلحال الحفاظ فاؤنڈیشن نے ایک ایسا انوکھا اور قابلِ تعریف پروگرام کیا جو شاید آج تک کسی نے نہ کیا ہو ، الحفاظ فاؤنڈیشن نے اُن علماء کے اعزاز میں ایک عظیم الشان نشست کا انعقاد کیا جو پچھلے 30 ۔40 سالوں سے امامت وہ خطابت یا درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں اِس نشست میں حضرت مولانا مفتی اشفاق صاحب دامت برکاتہم نے بھی شرکت کی اور الحفاظ فاؤنڈیشن کے کام کو بھی سراہا اور کہا کے یہ بہت اچھی بدعت ہے اِس سے علماء کی ہمت افزائی ہوگی ہمارے سماج میں شاعرو کا گانے بجانے والوں کا سیاسی لوگوں کا اعزاز ہوتا تو قوم میں بھی بچہ بچہ سیاسی ذہن لیکر پیدا ہو رہا ہے اور علماء کی قدر کم ہوتی جارہی ہے اسٹیج پر بیٹھے اعزازی علماء اکرام میں مولانا نصیر قاسمی نے کہا کے مجھے مدرسہ پڑھاتے 45 سال کا وقت گزر چکا مگر میری زندگی میں پہلی مرتبہ ایسا پروگرام ہورہاہے ، مجھے کافی خوشی ہوئی ، مولانا عبدالرحمن ملی نے الحفاظ فاؤنڈیشن کے کاموں کو سراہاتےہوۓ کہاکہ یہ اعزازی تقریب ایسے وقت ہورہی ہے جب علماء کی اہمیت اور قدر کو بھلایا جارہا ہے۔یہ علماء کے اعزاز کا اپنی نویت کا منفرد اور قابل ستائش پروگرام ہے۔مفتی سلیق سلمان نے علماء کے مقام و مرتبہ پر پر جوش خطاب کرتے ہوۓ علماء اور ائمہ کی تنخواہ زیادہ ہونی چاہیۓ اس جانب توجہ مبذول کرائی۔ اِس موقع پر الحفاظ فاؤنڈیشن نے تمام 12 علماء اکرام کو ایک خوبصورت ٹرافی ایک شال اور 1500 روپئے نقد تحفہ دے کر پر وقار اعزاز تفویض کیۓ گیۓ۔ صاحب اعزاز علماء و ائمہ میں مفتی سلیق سلمان اقصی مسجد مہرون جلگاؤں ، مولانا عمران مظہری جامع مسجد جامنیر ، حافظ شکیل اشاعتی بڑھ والی مسجد ایرنڈول ، حافظ عبدالحکیم دیشمکھ محلہ پالدھی ، حافظ زاہد جامع مسجد مہرون جلگاؤں ، مولانا عبدالرحمن ملی مدرس انوار العلوم جلگاؤں ، مولانا نصیرالدین قاسمی مدرسہ انواالعلوم جلگاؤں ، حافظ عبدالباسط ناچن کھیڑا (تعلقہ جامنیر) ، مولانا انیس قاسمی ہندوستانی مسجد بھساول ، قاری دانش مسجد نور جلگاؤں ، حافظ مختارپٹیل نماز ہال سبزی مارکیٹ جلگاؤں ان حضرات کو اعزاز تفویض کیے گیۓ۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کےلیۓ الحفاظ کے کارکنان حافظ عبدالرحیم پٹیل ، قاری شفیق رحمانی ، حافظ عمران کاکر ، مفتی خالد صاحب ، حافظ ارمان پٹیل ، مولانا غفران ، عبدالرزاق پٹیل وغیرہ نے اپنی دلچسپی اور کاوشوں سے محنت کرکے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ٢٦ جنوری اتوار کو بعد نماز مغرب اقرا ایچ جے تھم کالج کے ہال میں ہوئی اس تقریب کی نظامت حافظ عبدالرحیم پٹیل نے کی و مولانا نصیرالدین قاسمی کی دعا پر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
Comments
Post a Comment