جلگاؤں میں وحدت اسلامی کی "نشہ مخالف بیداری مہم 1 تا 8 فروری" منانے کا اعلان۔


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) جلگاؤں ضلع کے مختلف علاقوں کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوۓ وحدت اسلامی جلگاؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ وقت رہتے ہوئے قومِ کو اس مہلک اور جان لیوا نشے کی لت سے بچانے کی خاطر عوام کو بیدار کیا جائے اور خاص کر ان والدین کو جن کے کم عمر بچّے مختلف قسم کے نشہ آور چیزوں کے شکار ہوکر اپنا قیمتی سرمایہ صحت تندرستی و مال دونوں برباد کر رہے ہیں 
اس مہم کے تحت شہر میں بچوں کے ذریعے بیداری ریلی، کارنر میٹ، اسکول کالج کے طلباء کیلئے خُصوصی لیکچرز ، علاقہ مہرون میں خطاب عام ، خطبات جمعہ ،کا انعقاد کیا جائے گا ساتھ ہی شہر کے اہم مقامات پر بینر ہورڈنگ پوسٹر لگائیں جائینگے وحدت اسلامی کے ارکان کے ذریعے عوام سے مُلاقات کر اُن تک نشہ بیداری مہم کا پیغام پہنچایا جائے گا کہ وہ خود بھی نشے سے دُور رہے اور اپنے اہل خانہ اور دوست احباب کو بھی اس سے بچائیں، نشے نے صرف ایک فرد کو متاثر نہیں کیا بلکہ کئی گھر اور خاندان اِس کی زد میں ہیں اور انسانی معاشرے کے لیے تباہ کن،عذاب کی صورت اختیار کر لیا ہے جس سے بچنے اور بچانے کیلئے اسلام نے مکمل رہنمائی فرمائی ہے قرآن مجید سورۃ المائدہ میں کہتا ہے
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، یہ شراب اور جُوا اور یہ آستانے اور پانسے، یہ سب گندے شیطانی کام ہیں، ان سے پرہیز کرو، اُمیّد ہے کہ تمہیں فلاح نصیب ہوگی۔ 
رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب اور تمام مسلمانوں کو حُکم دیا کے وہ ہر نشہ آور اشیاء سے اجتناب کریں شراب کو اُم خبائث تمام برائیوں کی ماں اور اُم فواحش تمام بے حیائيوں کی ماں کہا اس بات سے اخذ کیا جاسکتا ہے کہ نشا انسان کو بے حیائی اور برائی کی طرف لے جاتا ہے جو اُسکی دنیا اور آخرت کو برباد کر دینے والا کام ہے 
انہی باتوں کی مد نظر وحدت اسلامی جلگاؤں نے عوام سے اپیل کے ساتھ امید کی ہے اپنی ذمےداری سمجھتے ہوئے اپنے آپ کو آور اپنے بچّو کو نشے کی عادت سے بچائے 
اور حکومت سے اس صورت حال کو سنجیدگی سے لےکر مثبت اِقدام کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔