مخیر اعظم نواب سی عبدالحکیم صاحب کی 163 ویں سالگرہ کا انعقاد۔


ٹمل ناڈو(نامہ نگار محمد رضوان اللہ خصوصی رپورٹ ) رانی پیٹ ضلع مخیر اعظم نواب سی عبد الحکیم صاحب کی 163 ویں سالگرہ کا جشن آرکاٹ سی عبدالحکیم گورنمنٹ بائس ہایر سیکنڈری اسکول میں بڑے شاندار پیمانے پر منایا گیا۔ آرکاٹ میونسپل کونسل کے چیئرمین مسز دیوی بینز پانڈین نے سی عبد الحکیم صاحب کے مجسمہ کوپھول کا ہار پہنایا. سی عبدالحکیم ٹرسٹ کے صدر کے وہ نشاط احمد ماویرن ٹیپو سلطان کے صدر منہ ارکاٹ مونسپل مسلم بایٔز پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد رضوان اللہ یہ سب حضرات اس پروگرام میں شریک رہے ۔ اس کے بعد اسکول کے طلبا کو مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور دو پہر کا کھانے کا انتظام کیا گیا۔ ارکاٹ مہاتما گاندھی اولڈ ایج ہوم کے نائب صدر بنسپانڈین گورنمنٹ بایٔز ہائرسیکنڈری سکول کے سربراہ (ذمہ دار) افسر بادشاہ، عبد الرزاق مجیب ، خلیل اللہ شفیع اللہ فیروز خان شفیع محمد ،محمد جنا ، الیاس ، راجالکشمی اور پالانی وغیرہ حضرات نے شرکت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔