علم اور اقدار ایک مثالی شخصیت بناتے ہیں : صلاح الدین ادیب۔ بینڈالے ودیالیہ ویورا میں کامیاب الوداعی تقریب۔
راویر (نمائندہ) علم اور اچھی اقدار ہی انسانی زندگی میں ایک مثالی شخصیت تشکیل دے سکتی ہیں، اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ وہ زندگی میں اعلی تعلیم حاصل کریں اور اپنے اندر اچھی اقدار کو اپنائیں، ایسے خیالات سینئر صحافی اور اینگلو اردو ہائی راویر کے معاون معلم صلاح الدین ادیب نےبطور مہمان خصوصی بینڈا لے ہائی اسکول ویورا میں منعقدہ دسویں جماعت کے طلباء کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کملا بائی ہائی اسکول راویر کی ہیڈ مسٹریس محترمہ نیلم پرانک میڈم نےاس پروگرام کی صدارت انجام دی۔
مہمان خصوصی کے طور پر اسکول کے چیئرمین پروفیسر شیلیش رانے ، سابق چیئرمین لڈھے سر ، سینئر صحافی صلاح الدین ادیب پروفیسر وی وی پاٹل پروفیسر جے کے پاٹل سید نور سر وغیرہ موجود تھے۔
پروگرام کا آغاز شمع روشن کرکے کیا گیا۔ روداد سینئر ٹیچر شرد ییولے سر نے پیش کی۔ دسویں جماعت کی کئی طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروفیسر شیلیش رانے، پروفیسر وی وی پاٹل وغیرہ نے طلبہ کی رہنمائی کی۔ آرٹ ٹیچر ارجن سولوکین نےنظامت کے فرائض انجام دیئے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ہیڈ ماسٹر وائیکوڑے سر کی رہنمائی میں اسٹاف نے محنت کیں۔ بھیروڈ میڈم نے اظہار تشکر کیا۔
Comments
Post a Comment