اقراء تھیم کالج میں روزگار میلا۔
جلگاؤں (چاند خان) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام ایچ جے تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج، مہرون، جلگاؤں میں آئی ٹی ڈپارٹمنٹ اور کیریئر کٹہ ڈپارٹمنٹ کے تحت روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔
لآئی ٹی کے شعبے میں مختلف میدانوں میں روزگار کے مواقع دستیاب ہیں۔ اسی لیے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور تعلیم مکمل کرنے کے ساتھ خود روزگاری کی راہ بھی اپنائیں۔ یہ بات شریکانت سارڈے (ایچ سی ایل کمپنی، پونے) نے کہی۔
کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان نے اس پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر تنویر خان (وائس پرنسپل)، ڈاکٹر عرفان بشیر (کوآرڈینیٹر کریئر کٹہ)، پروفیسر عاقیب پٹوے، پروفیسر دانش پنچاری، پروفیسر اقصیٰ انجم، پروفیسر ارم فاطمہ، سمیت بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات موجود تھے۔
Comments
Post a Comment