الحراء اسکول میں 76واں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد۔


بھساول(صلاح الدین ادیب ) 26 جنوری 2025 بروز اتوارمحمدی ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر سوسائٹی بھساول کے زیر انصرام الحراء اردو اسکول بھساول میں سوسائٹی کے صدر محترم سیعد خان جبارخان صاحب کے ہاتھوں قومی ترنگا پھیرا کر 76واں یوم جمہوریہ کا جشن منایا گیا ۔ پروگرام دو سیشن میں ترتیب دیا گیا ۔ پہلے سیشن میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات نے اردو، ہندی و انگریزی زبانوں میں تقاریر و ترانے پیش کیے ۔ سوسائٹی کے صدر جناب سیعد خان جبّار خان نے اپنے صدارتی کلمات میں تمام طلبہ کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد دی ساتھ ہی تقاریر و ترانے پیش کرنے والے طلبہ و طالبات کی تائید اور حوصلہ افزائی کی ۔
اسی تقریب کے دوسرے سیشن کی صدارت سوسائٹی کے نائب سیکریٹری محترم عبدالرحیم عبدالکریم شیخ (رحیم رضا سر) نے فرمائی، جس میں ہائی اسکول کے وہ طلبہ جنہوں نے تعلیمی سالِ رواں کے دوران ضلعی اور ریاستی سطح پر کھیلوں اور تعلیمی و ثقافتی مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے اسکول ہذا کا نام روشن کیا، ان بچوں کو اسکول کی جانب سے ٹرافی، شیلڈ، اسمارٹ سلیٹ اور میڈل وغيرہ انعامات سے نوازہ گیا ۔اس موقع پر سرپرست حضرات بھی موجود تھے جنہوں نے اپنےتاثرات میں سوسائٹی، اسکول اور جملہ اسٹاف کاشکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ طلبہ کی محنتوں اور اساتذہ کی کوششوں کی وجہ سے طلبہ ضلعی و ریاستی سطح پر الحراء اردو اسکول کی نمائندگی کرتے نظر آئے ۔اس کے بعد پرائمری کے معاون مدرس محترم محمدضیاء سر کے تخلیق کردہ "ترانہ الحراء" کی رونمائی عمل میں آئی ۔ساتھ ہی صدرِ معلمہ حمید بانو، محمد ضیاء سر ان کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ حمیدہ باجی کو 'اردو شکشک سنگھٹناضلع جلگاؤں' کی جانب سے "مثالی معلمہ ایوارڈ" ملنے کی نسبت سے سوسائٹی کی جانب سے استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر سوسائٹی کے تمام ممبران موجود تھے جن میں محترم سیعد خان جبار خان، محترم الحاج انصار احمد، محترم اسماعیل انجنیئر, محترم عبدالرحیم عبدالکریم شیخ، الحاج شکیل شیخ طاہر, محترم الحاج شبّیر شیخ نور محمد ، محترم فاروق شیخ قمرالدین،محترم زبیر شیخ ابراہیم، محترم رسول خان، محترم سلیم سیٹھ، محترم جلیل شیخ ان حضرات نے شرکت فرمائی ۔ محترم الحاج انصار احمد صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ایوارڈ یافتگان اساتذہ کی خدمتوں کا اعتراف کیا اور مبارک باد پیش کی ۔ پروگرام کے صدر رحیم رضا نے اپنے صدارتی خطبے میں طلبہ و سرپرست حضرات، سوسائٹی نیز اساتذہ کرام کی ستائش فرمائی ۔ اس پروگرام کے پہلے حصہ کی نظامت کے فرائض محترم فاروق سر نے جبکہ دوسرے حصہ کی نظامت محترم نہال احمد سر نے بحسن وخوبی انجام دی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں جملہ اسٹاف کا تعاون حاصل رہا ۔رسم شکریہ تنور رضا سر نے ادا کی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔